Baseerat Online News Portal

پولس کی چھاپہ ماری مہم میں ناجائز شراب کا ذخیرہ ضبط

جالے۔۲؍اپریل: (رفیع ساگر) ایس ایس پی ستیہ ویر سنگھ کی ہدایت پر ضلع میں ناجائز شراب کی فروختگی کے خلاف چلائی جا رہی خصوصی مہم کے دوران اتوار کو دوسرے دن بھی پولیس ٹیم نے چھاپہ ماری کر کے ناجائز شراب کے ذخیرے ضبط کئے ہیں ،تاہم ممنوعہ شراب کا دھندے باز پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔کارروائی کے دوران 114 بوتل ناجائز شراب ضبط کی گئی ہے۔ایک دن قبل بھی ہفتہ کو 224 کارٹن شراب کے ساتھ 4 دھندے باز پولیس کی گرفت میں آکر جیل جا چکے ہیں۔اے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ ناجائز شراب کے خلاف جاری مہم کے دوران خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سونکی معاون تھانہ کے جفرا گاوں میں گنیش پرساد دیو کے لڑکے سروج کمار دیو کی دکان میں چھاپہ ماری کی گئی جہاں سے رائل اسٹیگ برانڈ کی 114 بوتل ممنوعہ غیر ملکی شراب ضبط کی گئی۔اے ایس پی نے بتایا کہ یہ دکان پوکھر کے کنارے چلائی جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں سونکی صدر تھانہ میں ایکسائز ایکٹ کے تحت دھندے باز سروج دیو کے خلاف ایف آئی آر درج کر اس کاروبار میں ملوث دیگر دھندے بازوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔چھاپہ ماری میں او پی انچارج دھرمپال اور جمعدار ششی کانت دوبے شامل تھے۔پولیس ٹیم کی لگاتار جاری چھاپہ ماری کے بعد کاروباریوں میں کمپ مچ گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گینگ لیڈر دہلی میں موجود ہے جو متھلانچل کے علاقوں میں شراب سپلائی کرتا ہے۔

You might also like