Baseerat Online News Portal

مسلمان سمجھ چکے ہیں کہ دہشت گردی اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش ہے :راج ناتھ

نئی دہلی،۲اپریل: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ ملک کسی بھی تشدد کے خلاف متحد ہے اور مسلمانوں کو یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ دہشت گردی اسلام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ صحافیوں نے جب ان سے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی طرف سے کئےجارہے تشدد کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہاکہ ‘دہشت گردی کے خلاف پورا ملک متحد ہے۔ مسلمانوں کو یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ دہشت گردی اسلام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ‘ وزیر داخلہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں دہشت گردوں کو سیکورٹی فورس مناسب جواب دے رہے ہیں۔راج ناتھ نے جمعہ کو کہا تھا کہ پاکستان سوشل میڈیا کا استعمال کشمیر میں نوجوانوں کو تصادم کی جگہ پر پہنچنے اور چھپے ہوئے دہشت گردوں کی مدد کرنے کے لئے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ تشدد متاثرہ علاقے میں ایک نیا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری تصادم کی جگہ کے پاس آس پڑوس کے گاؤں سے نوجوان جمع ہو جاتے ہیں اور دہشت گردوں کو فرار ہونے میں مدد کرنے کے لئے پتھر بازی کرنے لگتے ہیں۔

You might also like