Baseerat Online News Portal

دہلی :غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے گوشت خریدنے پر جرمانہ

گائے کے گوشت کی خبرغلط نکلی
نئی دہلی، 03 اپریل:گاندھی نگر علاقے میں دکان پر گائے گوشت فروخت کرنے کی کال نے ہلچل مچا کر رکھ دیا۔ کال ملتے ہی دہلی پولیس کے افسران موقع پرپہنچ گئے۔ پولیس نے ایم سی ڈی کے محکمہ کے ڈاکٹر کو بھی موقع پربلالیا۔ ڈاکٹر نے دکان پر رکھے گوشت کی تحقیقات کرکے بتایا کہ یہ گائے کا گوشت نہیں ہے۔ اس کے بعد ویٹرنرنے دکاندار سے دکان پر رکھے گوشت کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔تفتیش میں دکاندار نے بتایا کہ اس نے یہ گوشت غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے خریداہے۔ اس پرایم سی ڈی نے دکاندارپر1000 روپے کا جرمانہ عائدکیا۔ ایم سی ڈی حکام نے یہ بھی صاف کر دیا کہ دکاندار کے پاس گوشت فروخت کرنے کا لائسنس ہے۔

You might also like