Baseerat Online News Portal

یوگی نے یوپی کو پاکستان بننے سے بچالیا: سادھوی پراچی

سنبھل۔۳؍اپریل: متنازع ہندوتوا لیڈر سادھوی پراچی نے آج کہاکہ یوگی ادتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ بننے کی وجہ سے اترپردیش دوسراپاکستان بننے سے بچ گیا۔سادھوی پراچی نے مزید کہاکہ اترپردیش کا وزیر اعلیٰ بن کر یوگی ادتیہ ناتھ نے نہ صرف عوامی امنگوں او رجذبات کا احترام کیا ہے بلکہ اترپردیش کو دوسرا پاکستان بننے سے بچالیاہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوپی حکومت کو چاہئے کہ وہ سابق دور میں ہوئے کاموں کی تحقیقات کرے جس کے بعد ان کی حقیقت پوری طرح سامنے آجائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یوپی حکومت کوچاہئے کہ وہ ریاست میں شراب پر بھی پابندی عائد کرے۔واضح رہے کہ یوپی میں شراب بندی کی بات کافی عرصے سے کی جا رہی ہے۔ انتخابات سے پہلے بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار نے یوپی کے وزیر اعلی رہے اکھلیش یادو سے بھی شراب بند کرنے کی اپیل کی تھی۔

You might also like