ہندوستان

مدھیہ پردیش کے مدرسے آر ایس ایس اور وزیر اعظم مودی کی سوانح حیات پڑھائی جائے گی

کیا مسلم بچے محب وطن نہیں ہوتے صرف مدارس میں ہی یہ نصاب کیوں؟ مسلم تنظیموں کاسوال
بھوپال۔ ۴؍اپریل: مدھیہ پردیش کے مدارس میں آر ایس ایس سے وابستہ لوگوں کے بارے میں تعلیم دی جائے گی یہ فیصلہ مدرسہ بورڈ نے لیا ہے۔وہاں کے اسلامی سکالر اس کورس کو تیار کررہے ہیں، مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ نے کہا کہ حب الوطنی کے موضوع پر ایک نصاب تیار کیا جا رہا ہے۔اطلاع کے مطابق، اسلامی سکالر جو نصاب تیار کررہے ہیں اس میں وزیر اعظم نریندر مودی، سوئم سیوک کے بانی دین دیال اپادھیائے، ملک کے پہلے مرکزی وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد، سابق صدر اے پی جے عبدالکلام اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی سوانح عمری پڑھائی جائیں گی۔وہیں مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اس فیصلے سے ایسا لگ رہا ہے کہ مسلمان بچے محب وطن نہیں ہوتے لہذا وطن پرستی کا سبق پڑھانے کی بات کی جا رہی ہے۔ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر یہ کورس ہر تعلیمی ادارے میں پڑھایا جائے تو وہ اس کا استقبال کریں گے، لیکن ہمارا کہنا ہے کہ یہ تعلیم صرف مدرسہ میں ہی کیوں؟ وہیں مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ کے چیئرمین سید عمادالدین نے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وطن سے محبت ایمان کی نشانی ہے یہ ضروری ہے کہ بچوں کو حب الوطنی کا سبق پڑھایا جائے۔یہی وجہ ہے کہ اسلامی اسکالر اس کورس کو تیار کررہی ہے۔ مدرسہ بورڈ کے اس فیصلے کی بی جے پی نے تعریف کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker