Baseerat Online News Portal

الیکشن کمیشن کو امیدواروں کو دینی ہوںگی ٹوئٹر فیس بک اکائونٹ کی بھی معلومات

نئی دہلی،9؍اپریل:حکومت نے انتخابی قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے امیدواروں کے لیے پرچہ نامزدگی میں کچھ اضافی سوالات شامل کردیاہے ۔نامزدگی قوانین میں تبدیلی کے تحت اب امیدواروں کو فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر سرگرم اپنے دوسرے اکائونٹوں کی بھی معلومات الیکشن کمیشن کو دینی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مشورے سے مرکزی وزارت قانون نے نامزدگی کے ترمیم شدہ دستور العمل میں مختلف طرح کے پرچہ نامزدگی میں کچھ سوالوں کو جوڑتے ہوئے امیدواروں سے سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمی کی معلومات بھی دینا لازمی کر دیا ہے۔وزارت نے عوامی نمائندگی قانون کے تحت الیکشن دستور العمل1961میں ترمیم کرتے ہوئے امیدواروں کے لیے جوڑے گئے نئے سوالات میں فائدہ کے عہدے پر کبھی فائز رہنے اورمجرمانہ یا مالی فوجداری مقدمات وغیرہ کی معلومات دینے کی لازمیت کوبھی شامل کر دیا ہے۔وزارت کی طرف سے نئے قوانین کولاگوکرنے کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کیاجاچکاہے۔اس کے تحت الیکشن دستور العمل 1961کے تحت امیدوار وں کی طرف سے بھرے جانے والے فارم 26میں سوشل میڈیا سے متعلق معلومات کا کالم شامل کردیاگیاہے۔اس میں امیدواروں کو اپنے ٹیلی فون نمبر اور ای میل ایڈریس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ تین سوشل میڈیااکائونٹ کی معلومات دینی ہوںگی۔اس میں ٹوئٹر ہینڈ ل، فیس بک آئی ڈی اور انسٹاگرام یا کوئی دوسرے شل میڈیا اکائونٹ کی آئی ڈی دی جا سکے گی۔فارم 26میں ہی امیدوار کو اپنی اور اپنی بیوی کی آمدنی کے ذرائع کا بھی خلاصہ کرنا ہوگا۔

You might also like