ہندوستان

مودی کی ڈگری پر سوال اٹھانامہنگاپڑا،کجریوال کے خلاف وارنٹ جاری ہوا

گوہاٹی، 11؍اپریل:آسام کی ایک عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیاہے۔کیجریوال نے گزشتہ سال15دسمبر کو ٹویٹر پر الزام لگایا تھا کہ پی ایم مودی کی بیچلر کی ڈگری جعلی ہے۔اس کے بعد آسام کے ویفومیں ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 499، 500 اور 501کے تحت کیس درج ہواتھا۔عدالت نے اس معاملے میں کیجریوال کو10اپریل کو پیش ہونے کے لئے کہاتھا۔لیکن دہلی کے وزیراعلیٰ نے ایسانہیں کیا۔اس سے پہلے وہ 30مارچ کو بھی کورٹ میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔اس کے بعد عدالت نے یہ وارنٹ جاری کیا۔معاملے کی اگلی سماعت 8مئی کوہوگی۔کیجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا تھاکہ مودی جی 12ویںپاس ہیں۔اس کے بعد کی ڈگری جعلی ہے۔انہوں نے دہلی یونیورسٹی پروزیراعظم کی ڈگری کے ریکارڈ چھپانے کا بھی الزام لگایاتھا۔کیجریوال کا کہنا تھا کہ اخبارات نے مودی کی جس ڈگری کی تصاویر شائع کی ہیں وہ فرضی ہیں۔گجرات یونیورسٹی انکشاف کر چکی ہے کہ مودی نے وہاں سے ایم اے کا امتحان 62.3فیصدپوائنٹس کے ساتھ پاس کیاتھا۔لیکن ڈی یونے ایسی کوئی بھی معلومات دینے سے انکارکیاہے۔کجریوال نے مرکزی انفارمیشن کمشنر کو خط لکھ کر وزیر اعظم مودی کی تعلیمی قابلیت کے ساتھ منسلک معلومات مانگی تھی۔کجریوال کے خلاف یہ وارنٹ ایسے وقت میں آیا ہے جب دہلی میں ایم سی ڈی چناؤسرپر ہیں۔ظاہر ہے بی جے پی کی کوشش ہوگی کہ اس مسئلے کو لے کر عام آدمی پارٹی کو گھیرا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker