ہندوستان

حیدرآباد سے باہر جانے کے لئے اسیمانند نے عدالت سے اجازت مانگی

حیدرآباد۱۳؍اپریل(یواین آئی)مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ کے ملزم سوامی اسیمانند آج خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے اور حیدرآباد سے باہر جانے کی اجازت مانگی کیونکہ وہ مشروط ضمانت پر رہا ہیں۔اس معاملہ کی آئندہ سماعت 21اپریل کو مقررکی گئی ہے۔قبل ازیں اس ماہ کے اوائل میں عدالت نے اسیمانند کو چنچل گوڑہ جیل سے رہا کرنے کے احکام دیئے تھے ۔جیل سے سات سال بعد ان کی مشروط رہائی ہوئی تھی ۔اسیمانند کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنا پاسپورٹ جمع کروادیں اور عدالت کی اجازت کے بغیر حیدرآباد نہ چھوڑیں۔2014اگست میں پنجاب اور ہریانہ کی عدالتوں نے 2007میں ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین بم دھماکہ معاملہ میں اسیمانند کی ضمانت منظور کی تھی۔2007میں اجمیر شریف کی درگاہ میں ہوئے بم دھماکہ کے معاملہ میں اس سال 8مارچ کو جے پور کی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔18مئی 2007کو حیدرآباد کی مکہ مسجد میں ہوئے بم دھماکہ میں 9افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker