Baseerat Online News Portal

جمشید پور عدالت سے شہاب الدین کو تہرے قتل میں راحت

جمشید پور۔۱۷؍اپریل: سیوان کے سابق ایم پی اور دبنگ لیڈر شہاب الدین کو جمشید پور کی عدالت نے آج 28 سال پرانے تہرے قتل میں بری کر دیا ہے۔ تہاڑ جیل میں مقید شہاب الدین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کوٹ میں پیش ہوئے اور 10 منٹ تک رہے۔فی الحال شہاب الدین بہت سنگین جرائم کے سلسلے دہلی کے تہاڑ جیل میں ہی رہیں گے وہ عمر قید کے سزا یافتہ بھی ہیں۔غور طلب ہے کہ 2 فروری 1989 کی شام جگسلاي تھانہ علاقہ سے محض سو میٹر پر کانگریس نوجوان صدر پردیپ مشرا اور ان کے دو ساتھیوں جنارددھن چوبے اور آنند راؤ کو گولیوں سے بھون کر قتل کر دیاگیاتھا۔ اس معاملے میں میں راما سنگھ، صاحب سنگھ اور شہاب الدین سمیت کئی لوگوں کو کلیدی ملزم بنایا گیا تھا۔وہیں اس سنسنی خیز قتل میں ویشالی کے ایم پی راما سنگھ پہلے ہی بری کئے جا چکے ہیں اور آج شہاب الدین کو بھی راحت مل گئی۔

You might also like