Baseerat Online News Portal

پی جی کورسز میں داخلوں کے لئے عثمانیہ یونیورسٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری

آن لائن درخواستوں کے ادخال کے لئے 8مئی آخری تاریخ
نظام آباد( 22اپریل۔راست) تلنگانہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں پوسٹ گرائجویٹ کورسز میں داخلوں کے لئے عثمانیہ یونیورسٹی نے مشترکہ انٹرنس ٹسٹ کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے علاوہ تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد۔ شاتا واہانا یونیورسٹی کریم نگر‘مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ اور پالمورو یونیورسٹی محبوب نگر کے پی جی کورسز میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز21اپریل سے کردیا گیا ہے بغیر دیرانہ فیس آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 8مئی 200روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ 15مئی اور 500روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ 22مئی رکھی گئی ہے۔ ایسے امیدورا جو ڈگری کامیاب ہوں یا اس سال ڈگری سال آخر کا امتحان لکھے ہوں وہ پی جی کورسز میں داخلوں کے لئے اہلیتی امتحان کے اہل ہوں گے۔ خواہش مند امید وار کسی بھی می سیوا مرکز یا انٹرنیٹ بنکنگ کی سہولت کے ساتھ www.ouadmissions.comویب سائٹ پر جاکر فی مضمون پانچ سو روپئے فیس کے ساتھ اپنے فارم داخل کریں۔ اگر طلبا اضافی مضامین میں انٹرنس لکھنا چاہتے ہیں تو وہ فی مضمون 300روپئے اضافہ کے ساتھ فیس داخل کرسکتے ہیں۔ ایم اے اردو میں داخلوں کے خواہش مند طلبا و طالبات داخلوں کے ضمن میں رہنمائی اور انٹرنس امتحان کی تفصیلات کے لئے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد سے فون9247191548پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

You might also like