Baseerat Online News Portal

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے کسانوں سے ملاقات کی

پی ایم کے سامنے معاملہ اٹھا نے کی یقین دہانی کرائی
نئی دہلی ،23؍اپریل:دہلی کے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے تمل ناڈو کے کسانوں سے ریاست کے وزیراعلیٰ ای پلانی سوامی نے ملاقات کی۔پلانی سوامی نے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبات کو وزیر اعظم نریندر مودی تک پہنچائیں اور ان سے کسانوں کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کی اپیل کریں گے۔وہ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں حصہ لینے دہلی پہنچے ہیں۔قابل ذکرہے کہ خشک سالی کی مار جھیل رہے تمل ناڈو کے کسان تقریباََ40دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہیں ، ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد سے جلد کسانوں کا قرض معاف کرے۔ہفتہ کو کسانوں نے پیشاب پی کر اپنا احتجاج درج کرایا تھا۔کسانوں نے انتبادہ دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہیں مانے گئے ، تو وہ اتوار کو انسانی فضلہ بھی کھائیں گے۔اس سے پہلے تمل ناڈو کے کسانوں نے پی ایم او کے باہر برہنہ ہوکر احتجاج بھی کیا تھا۔گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے دھرنے پر بیٹھے یہ کسان برہنہ احتجاج سے لے کر چوہے کھانے اور سانپ کو منہ میں رکھنے جیسے طریقے اپنا چکے ہیں، وہ خود کشی کر چکے کسانوں کی کھوپڑیاں بھی ساتھ لے کر آئے ہیں،لیکن مقصد صرف یہ ہے کہ مرکزی حکومت ان کے مسائل حل کردے، لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات ہی رہا ہے۔

You might also like