ہندوستان

اورنگ میں مولانااسرارالحق قاسمی کاشاندار استقبال

اورنگ آبادیکم مئی:مشہور عالم دین مولانااسرارالحق قاسمی( ممبر آف پارلیمنٹ،لوک سبھا)کاآج شہر اورنگ آباد کے ریلوے اسٹیشن پر پر تپاک استقبال کیاگیا۔شہر کے چند ذمہ دار افراد پر مشتمل وفد نے مولانا سے ملاقات کی ۔واضح ہو کہ۶؍جنوری کو اورنگ آباد میں مسلم ریزرویشن خاموش جلوس کی تائید میں مولانا نے تائیدی خط کے ساتھ مسلمانوں کی ملک میں موجودہ صورت حال پر ایک طویل مضمون بھی روانہ کیا تھا ۔جسے کئی اخبارات نے شائع کیا تھا ۔مولانا جمعیتہ علماء ہند کے سابقہ سکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔اس وقت کشن گنج بہار سے ممبر پارلیمنٹ اور آل انڈیا تعلیمی وملی فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں۔آپ نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماند گی کو دور کرنے کے لئے آل نڈیا تعلیمی وملی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں کئی مدارس ومکاتب کو وجود میں لایا ۔ مولانا اسرارالحق قاسمی نے ہمشہ معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کرتے رہتے ہیں۔آپ کاماننا ہے کہ اس مسابقتی دور میں مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنا انتہائی ضرور ی ہیں۔جس میں ملک وملت کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔اس وفد میں محمد شعیب القاسمی ،سہیل ذکی الدین ،رضوان خان ندوی ،مبین انصاری ،ظفر خان اور عبدالرحیم خان ودیگر موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker