ہندوستان

حیوانیت کا رونگٹے کھڑا کردینے والا مظاہرہ

ہندوسینا کا سربراہ مسلم نوجوان کو گاڑی کے ذریعہ کھینچتا ہو ا لے گیا،
سر پانی کے ٹینکر سے ٹکرایا اور پھر اس پر گاڑی چلادی
بھوپال۔۸؍مئی:(ممبئی اردو نیوز) یہاں ایک ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسلم نوجوان کو کھیل کی گاڑی (ایس یو وی) کے ذریعہ کھینچتے ہوئے لے جایاگیا اس کا سر پانی کے ٹینکر سے ٹکرایاگیا اور پھر اس پر گاڑی چلادی گئی۔ سلمان نامی شخص اسی وقت فوت ہوگیا، اس کے بھائی پر بھی تلوار سے حملہ کیاگیا جس کی حالت نازک ہے۔ بھوپال شہر کے ایم پی نگر میں یہ واقعہ ہوا۔ اصل ملزم شیواجی پاٹل راشٹریہ ہندو سینا کا ضلع سربراہ ہے۔ شیواجی پاٹل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا کیس درج کیاگیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب پرگتی پٹرول پمپ کے قریب پاٹل اور دوسرے مسلح غنڈے تقریباً دو درجن گاڑیوں پر حملے کررہے تھے، اور ان کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ رہے تھے۔ وہ گالیاں بک رہے تھے او رچلا بھی رہے تھے۔ 25 سالہ سلمان کے والد کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچاگیا۔ جب سلمان وہاں پہنچا اور اس پر اعتراض کیا تو شیواجی اور اس کے ساتھیوں نے اس پر حملہ کیا، سلمان کے بھائی سہیل پر بھی حملہ کیاگیا اور اس کو پیٹا گیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ بعد میںاسپتال میں سلمان نے دم توڑ دیا۔ اس کے بھائی کی حالت نازک ہے۔ سلمان کے والد نے بتایا کہ کوئی ہماری مدد کے لیے نہیں آیا اور میں نے اپنے کو بہت لاچار مجبور اور بے یارومددگار محسوس کیا۔ سلمان کے والد عبدالسعید نے بتایا کہ شیواجی پاٹل بھرت سونی چھوٹو اور دوسرے افراد نے سلمان کو حشیانہ طور پر پیٹا پھر دو سو میٹر تک کھینچتے ہوئے لے گئے اور پانی کے ٹینکر سے اس کا سرٹکرادیا، پھر اس پر گاڑی چلادی۔ دریں اثناء مقامی پولس افسران نے بتایا ہے کہ اصل ملزم پاٹل کا عرصہ دراز سے جرائم کا پچھلا ریکارڈ بھی ہے۔ پولس افسران نے ذرائع ابلاغ کے افراد کو بتایا کہ اس کے خلاف جرائم کے چھ سے زیادہ کیس ہیں اور وہ ٹرانسپورٹ سے ہفتہ وصولی مبینہ طور پر ٹرانسپوٹر سے ہفتہ وصولی کے دھندے میں ملوث ہے۔ اس واقعہ کے بعد غنڈوں نے مقامی افراد کو خبر دار کیا ہے اور ان کو دھمکی دی ہے کہ وہ پولس کو ان کی شناخت نہ بتائیں۔ پولس بہت دیر میں وہاں پہنچی، پاٹل کے ساتھی کو بھی پکڑاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker