ہندوستان

کیجریوال استعفی نہیں دیں گے : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی)عام آدمی پارٹی (آپ) نے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر لگے بدعنوانی کے الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ پارٹی کے خلاف بڑی سازش ہے اسلئے مسٹر کیجریوال ہرگز استعفی نہیں دیں گے۔ آپ کے ترجمان سنجے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مسٹر کیجریوال کا استعفی مانگے جانے پر آج کہا کہ آپ دہلی میں 70 میں سے 67 نشستیں جیت کر اقتدار میں آئی ہے۔ ایسے میں بی جے پی مسٹر کیجریوال سے استعفی مانگنے والی کون ہوتی ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر مشرا نے وزیر اعلی پر دو کروڑ روپے کی رشوت لینے کے بے بنیاد اور جھوٹے الزام لگائے ہیں۔ وہ ایسا بی جے پی اور کانگریس کے بہکاوے پرایسا کر رہےہیں۔ وہ بی جے پی کی زبان بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ جو سیاسی پارٹیاں بدعنوانی میں پوری طرح ڈوبی رہی ہیں وہی آج حکومت سے باہر کر دیے گئے وزیر مسٹر مشرا کی آڑ لے کر مسٹر کیجریوال کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مسٹر کیجریوال کے دفاع میں آپ کی جانب سے جاری اس پہلے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس آپ کو ختم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ مسٹرمشرا کے ساتھ ان کا آنا بڑی سازش کا اشارہ ہے کیونکہ ایک وقت خود مسٹر مشرا نے بی جے پی اور کانگریس پر بدعنوانی کے کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو آئی ایس آئی کے ایجنٹ تک کہہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker