ہندوستان

سہارنپور میں پر امن کشیدگی برقرار

سہارنپور، 10؍ مئی

سہارنپور ضلع میں منگل کو ہوئے ہنگامہ کے بعد آج دوسرے دن حالات کشیدہ مگر پرامن رہے ۔ایس ایس پی سبھاش چند دوبے نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ نے ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر تشدد، آگ زنی اور پتھراؤ کرنے والے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کی مہم شروع کر دی ہے۔رامپور منیہاران پولیس نے منگل کو سہارنپور ہائی وے پر ریلوے گومتی اور پل کے درمیان مسافر گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے کے معاملے میں آج 11ملزمان کو دبوچ کر جیل بھیج دیاہے ، وہیں ، تھانہ سرساوا کے تحت منگل کو نکوڑ روڈ پر جام لگا کر احتجاج کرنے کے معاملے میں تھانہ سرساوا پولیس نے 20سے 25نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ این پی سنگھ نے بتایا کہ سہارنپور ضلع کی صورت حال مکمل طورپر کنٹرول میں ہے ،قانون انتظام کے لیے پورے ضلع کو پانچ زون اور 19 سیکٹروں میں تقسیم کرکے ہر صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منگل کو سہارنپور ضلع میں تشدد کے تحت ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker