ہندوستان

دلیپ کمار روبہ صحت :اہل خانہ

ممبئی6اگست:گردے متعلق پریشانی کی وجہ سے گزشتہ پانچ دن سے ہسپتال میں داخل اداکار دلیپ کمار کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ایک قریبی خاندانی دوست نے آج مذکورہ معلومات دیں۔جسم میں پانی کی کمی اور انفیکشن کی وجہ سے 94سالہ اداکارکوبدھ کی صبح باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔خاندانی دوست فیصل فاروقی نے اداکار کے ٹوئٹ اکاؤنٹ پر ان کی صحت کے بارے میں معلومات دیں۔انہوں نے پوسٹ کیاکہ دلیپ صاحب کی صحت اب کافی اچھی ہے۔دعاؤں میں انہیں یادرکھیں۔ہسپتال کا کہنا ہے کہ اداکارکی عمرکودیکھتے ہوئے انہیں دوتین دن تک آئی سی یو میں نگرانی میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker