ہندوستان

ہمیں ایسا نیوانڈیا چاہئے جہاں لوگ اسپتال سے خوشی خوشی واپس ہوسکیں

راہل گاندھی نےاپنے دورہ ٔگورکھپور پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پر نشانہ سادھا
گورکھپور۔ ۱۹؍اگست: کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے گورکھ پور کے دورے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر جم کر نشانہ سادھا ۔راہول گاندھی نے گورکھ پور بی آر ڈی اسپتال سانحے کے لئے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس معاملے کو دبانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے انہیں مجرموں کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ‘گورنمنٹ میڈ ٹریجڈی ہے ۔ وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنانے کے دوران راہل نے کہا کہ مودی جی نیو انڈیا کے بارے میں بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ‘ہم ایسا نیو انڈیا نہیں چاہتے ہیں۔ہمیں ایسا ہندوستان چاہئے جہاں غریب لوگ اپنے بچوں کو اسپتال منتقل کرسکیں اور وہاں سے خوشی خوشی لوٹ سکیں ۔واضح رہے کہ راہول گاندھی ہفتہ کو گورکھ پور پہنچے تھے، اس دوران بی آر ڈی ہسپتال جانے کی بھی بات چل تھی لیکن بعد میں وہاں جانے کا ارادہ ملتوی کردیاگیا ۔اطلاعات کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی فی الحال گورکھپور میں ہیں، انہوں نے اپنے پروگرام میں راہل گاندھی کو نشانہ سادھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس مسئلے پر سیاست کرنے کر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گورکھ پور کوئی سیاحتی مقام نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker