ہندوستان

مودی کی تقریرسننے کی لازمیت نہیں مانے گی ریاستی سرکار

بنگال کے وزیر تعلیم نے بی جے پی حکومت پر تعلیم کے بھگواکرن کاالزام لگایا
کولکاتہ ،9ستمبر(آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال حکومت نے کہاہے کہ وہ ریاستی حکومت کی طرف سے یونیورسٹیوں کو یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی)کے سرکلرکی پیروی کرنے کی ہدایت نہیں دے گی، جس میںوزیر اعظم نریندر مودی کے 11ستمبر کے خطاب کودیکھنے کے لیے کہاگیاہے۔اس سرکلر میں تمام یونیورسٹیوں کے VCSاوراعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ’’مودی کے خطاب کو دیکھنے کے لیے اساتذہ اور طلباء کو مواقع مہیا کرائیں‘‘۔مودی شکاگو عالمی پلیٹ فارم پر سوامی وویکانند کے خطاب کی 125ویں سالگرہ اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کے صدی تقریب کے موقع پر نئی دہلی میں طلباء کے ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی نے کہاکہ یہ تعلیم کا بھگوا کرن کرنے کی ایک واضح کوشش ہے۔وہ ہمارے ساتھ مشاورت کیے بغیر خود ہی فیصلے لے رہے ہیں۔چٹرجی نے کہاکہ ہمیں کوئی ہدایات نہیں ملی ہیں۔اس لیے ہم یونیورسٹیوں کو کوئی ہدایات نہیں دے پائیں گے اور یہ خیال کہ ریاستی حکومت کی طرف سے طاقت یونیورسٹیوں کی مرکز حکومت کی رہنمائی کرے گی، وہ بھی ہم بغیر مشاورت کئے، یہ غلط ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker