ہندوستان

مالیگاؤں ۲۰۰۸ معاملہ

بھگواء دہشت گردوں کی ضمانت عرضداشت کی جمعیۃ علماء نے سخت لفظوں میں مخالفت کی
قومی تفتیشی ایجنسی عدالت کے سامنے پختہ دلائل پیش کرنے سے قاصر
ممبئی۱۳؍ ستمبر(بصیرت نیوزسروس)
جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے آج یہاں ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے آج مالیگاؤں ۲۰۰۸ ؁ء بم دھماکہ معاملے میں گرفتارملزمین سدھاکر چتورویدی اور سدھاکر دویدی (سوامی ) کی جانب سے داخل کردہ ضمانت عرضداشت پر متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے ملزمین کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کی سخت لفظوں میں مخالفت کی اور کہا کہ دیگر ملزمین کو حاصل شدہ ضمانت کا فائدہ ان ملزمین کو نہیں ملنا چاہئے کیونکہ ان ملزمین کو این آئی اے نے کلین چٹ نہیں دی ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آج خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ایس ڈی ٹیکولے کے روبرو ایڈوکیٹ شریف شیخ نے ملزم سدھاکر چتورویدی کی جانب سے داخل کردہ ضمانت عرضداشت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین ان دھماکوں کی سازش میں اول دن سے شامل تھے نیز انہیں اس بات کا علم تھا کہ دیگر ملزمین کے عزائم کیا ہیں ۔
ایڈوکیٹ شریف شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں گرفتار ملزمین کے اوپر تحقیقاتی دستہ نے الگ الگ الزامات عائد کیئے ہیں لہذا اگر کسی ایک کو ضمانت حاصل ہوتی ہے تو اس کا راست فائدہ دوسرے ملزم کو نہیں دیا جاسکتا ۔
ایڈوکیٹ شریف شیخ نے عدالت کی توجہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پر پر بھی مبذول کرائی جس میں عدالت عظمی نے صاف لفظوں میں کہا کہ ملزمین کو عدالت ان کے خلاف موجود ثبوت وشواہد کی روشنی میں ضمانت دینے یا نا دینے کا فیصلہ کرے نا کہ کرنل پروہیت کو حاصل ضمانت کو نظیر بناکر دوسرے ملزمین کو بھی ضمانت پر رہا کیا جائے۔
فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ صادر کرنے کے لیئے ۱۹؍ ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
عدالت میں جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ عبدالمتین شیخ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم ، ایڈوکیٹ ابھیشک پانڈے و دیگر موجود تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ممبئی ہائی کورٹ نے اس معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے اور پھر اس کے بعد سپریم کورٹ نے کرنل پروہیت کو بھی مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کاحکمنامہ جاری کیا تھا جس کے بعد سے دیگر ملزمین بھی انہیں ضمانت پر رہا کیئے جانے کے لیئے پر تولنے لگے ہیں ۔
فی الحال اس مقدمہ میں ملزمین کے خلاف کن کن دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا اس پر فریقین بحث کررہے ہیں نیز فریقین کی بحث مکمل ہوجانے کے بعد باقاعدہ مقدمہ کی سماعت شروع ہوجائے گی لیکن چند ملزمین ایک منصوبہ سازش کے تحت مقدمہ کی سماعت کو طول دینا چاہتے جس کی وجہ سے آج تک مقدمہ کی سماعت شروع نہیں ہوسکی ۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker