ہندوستان

دہلی: کیب میں دم گھٹنے سے دو بچوں کی دردناک موت

نئی دہلی 6اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )
غفلت یا بچوں کی شرارت کہئے کہ دو بچوں کی جان کیب میں دم گھٹنے سے ہوگئی ،پولس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دیا ہے ۔. مرنے والے دو بچوں کی عمر بالترتیب 5اور 6سال کی تھی ۔ . بدھ کے روز بیرونی دہلی کے رنہولا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں یہ دردناک واقعہ پیش آیا ۔پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق راجو داس گارڈن میںاہل خانہ کے ساتھ رہتا ہے،جو اولا ٹیکسی چلتا ہے، بدھ دوپہر پر وہ ٹیکسی چلاکر گھرآیا اور گاڑی اپنی رہائش اپارٹمنٹ کے نیچے چھوڑ دیا، تاہم گاڑی میں لاک لگانا بھول گیا تھا ؛ لیکن جب وہ روم پہنچا تو یاد آیا کہ اس نے گاڑی لاک کرنا بھول گیا ہے۔اسی دوران گاڑی والے کا لڑکا اور بھانجا کھیلتے ہوئے گاڑی میں داخل ہوگیا ۔ پھر جب اس کی تلاش شروع ہوئی تو گاڑی کی سیٹ کے نیچے بچوں کو مردہ دیکھ کر سبھی سہم گئے ۔ قیاس ہے کہ بچوں کی موت کیب میں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ واضح ہو کہ ان بچوں کی تلاش میں پولس بھی شامل تھی ،تاہم بچو ں کی لاش ملنے پر ِپوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ بچوں کی اس پر اسرار موت سے واقعہ میں خوف اور صدمہ کا ماحول قائم ہے ۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker