ہندوستان

دادر میں پائپ لائن پھٹنےسےہزاروں لیٹر پانی ضائع

بیسٹ محکمہ کی جانب سے کام چل رہا تھا اس وجہ سے پھٹی پائپ لائن
ممبئی ۱۳ ؍اکتوبر (رئیس احمد) ممبئی کے دادر علاقے میں پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے کی وجہ سے سڑکوں پر پانی ہی پانی جمع ہوگیا۔ جو پائپ لائن پھٹی ہے اس سے تمام دادر علاقے میں پانی سپلائی کیا جاتا ہےچونکہ اس پائپ لائن کی سپلائی بند نہیں کی جاسکتی اس لیے را ت ۱۰ ؍ بجے تک پانی بہتارہاہے ۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر محکمہ نے بتایا کہ دادر گوکھلے روڈ پر بیسٹ کی جانب سےمرمت کا کچھ کام چل رہا تھا تبھی وہاں زمین کے نیچے موجود پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی ۔پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے سڑک پر پانی اس طرح جمع ہوگیا کہ ایک سیلابی منظر کی طرح دکھائی دے رہا ہے ۔محکمہ نے بتایا کہ جب یہ پائپ لائن پھٹی تو دادر میں پانی سپلائی کا وقت تھا اس لیے اس پانی سپلائی کو روکا نہیں جاسکا ہے کیونکہ اس پائپ لائن کے ذریعے تمام دادر کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ یہ ۶ ؍انچ کی پائپ لائن ہے اور رات دس بجے کے بعد ہی اس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا ہوگا ۔احتیاط کے طور پر اس جگہ پر کارپوریشن کے ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے کیونکہ پائپ لائن جہاں پھٹی ہے وہاں ۲۰ ؍ فٹ گہرا گڑھا ہوگیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker