ہندوستان

گورداس پور ضمنی الیکشن: کانگریس نے بی جے پی سے سیٹ چھینی

بی جے پی کی ذلت آمیز شکست  بی جے پی کی ذلت آمیز شکست گورداس پور 15 اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا) کانگریس امیدوار سنیل جاکھڑ نے گرداس پور لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں آج اپنے قریب ترین حریف بی جے پی کے سورن سنگھ سالیرا کو1,93,219 ووٹوں کے بڑے فرق سے ذلت آمیز شکست دی ۔ اس طرح ریاست کے حکمراں پارٹی نے بھگوا پارٹی سے یہ سیٹ چھین لی ہے۔اداکار سے لیڈر بنے ونود کھنہ کے اس سال اپریل میں انتقال کے بعد اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کیا گیا تھا۔گجرات اور ہماچل پردیش میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی اس جیت کو کافی اہم مانا جا رہا ہے؛ کیونکہ گورداس پور لوک سبھا سیٹ بی جے پی کا گڑھ رہی ہے ۔ کھنہ اس سیٹ سے چار بار ایم پی رہے ان کا اس سال 27 اپریل کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں کینسر سے انتقال ہو گیا تھا۔ اس سیٹ پر 11 اکتوبر کو ہوئے ضمنی انتخابات میں 56 فیصد پولنگ ہوئی جو سال 2014 کے عام انتخابات میں ہوئے 70.03 فیصد ووٹنگ کے مقابلے کم ہے۔یہاں دو کاؤنٹنگ مراکز پر سخت سیکورٹی کے درمیان آج صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔کانگریس امیدوار جاکھڑ ابتدا سے ہی اپنے حریفوں سے کافی آگے چل رہے تھے، اس کی ترتیب آخر تک جاری رہی اور ووٹوں کا فرق بڑھتا رہا۔ انہوں نے تمام نو اسمبلی حلقوں میں اپنی برتری قائم رکھی۔اس سے پہلے ریاستی کانگریس یونٹ کے صدر جاکھڑ نے رجحانات میں کثیر برتری حاصل کرنے کے بعد ووٹروں اور پارٹی کو شکریہ ادا کیا ۔نامہ نگاروں سے بات چیت میں ریاست کے کابینہ وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا: ہم لوگوں نے پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کو ریڈ ربن میں پیک کرکے دیوالی کا تحفہ پیش کیا ہے؛ کیونکہ یہ جیت آگے کی راہ طے کرے گی ۔’ سدھو نے اپنے مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہایہ جیجاسالے ( سکھ بیر بادل اور وکرم سنگھ مجیٹھیا)کے چہرے پربڑاطمانچہ ہے۔ آج بی جے پی یہ سمجھ جائے گی کہ اکالی دل پنجاب میں بڑا بوجھ بن گئی ہے۔ بار بار لوگوں نے ان کو یاد دلایا ہے۔اس ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار جاکھڑ، بی جے پی امیدوارا اور آپ  امیدوار کھجوریہ سمیت 11 امیدوار میدان  اپنی قسمت آزمائی کر رہے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker