ہندوستان

بہاری اور بنگالی مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دینے کی مہم

الہ آباد ۲۱؍ اکتوبر۔اترپردیش میں مسلم اکثریتی علاقوں میں واقع جھونپڑیوں میں رہنے والے بہاری اور بنگالی مسلمانوں کو شر پسندوں کی طرف سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ سلم ایریا میں رہنے والے بہاریوں کو غیر ملکی قرار دینے کی مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ سلم ایریا میں رہنے والے بہاری اور بنگالی مسلمانوں کے پاس آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور ووٹر آئی ڈی جیسے قانونی دستا ویزات موجود ہیں ۔بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی قومیت پر سوال کھڑا کرکے ان میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔الہ آباد کے مسلم اکثریتی علاقوں میں واقع سلم بستیوں میں بہار، جھار کھنڈ اور بنگال سے تعلق رکھنے والے غریب افراد بڑی تعداد میں رہتے ہیں ۔ شہر کے بعض سلم علاقوں میں تو لوگ تیس تیس سال سے آباد ہیں ۔ان سلم میں رہنے والے لوگوں کے پاس ووٹر آئی ڈی کے علاوہ آدھار کارڈ اور راشن کا ر جیسے بنیادی قانونی دستا ویزات بھی موجود ہیں ۔لیکن گذشتہ چند مہینوں سے بعض شرپسند عناصر کی طرف سے ا ن کو بنگلہ دیشی قرار دینے اور ان کو ملک کی سالمیت کے لئے خطر بتانے کی مہم سی چلی ہوئی ہے ۔ اس صورت حال سے سلم میں رہنے والے افراد میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔سلم بستیوں میں رہنے والے مسلمانوں کے بارے میں افواہیں اڑائی جا رہی ہیں ہے کہ ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور یہ لوگ سماج میں دہشت گردی کو بڑھا وا دے رہے ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے بھی اس طرح کی افواہ اڑانے والوں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ یہی نہیں مقامی انتظامیہ نے اس مسئلے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker