ہندوستان

گلزار اعظمی کو ’کفالت وخدمات‘ زمرہ کا انقلاب ایوارڈ

جمعیۃ علماء سے وابستگان اور شہریوں میں خوشی کی لہر
ممبئی ۱۷؍ دسمبر : جمعیۃ علماء ہند کے حلقہ ٔ احباب و کارکنان میں یہ خبر باعث انبساط و مسرت ہوگی کہ روزنامہ’ انقلاب ‘کی جانب سے رائے شماری کے ذریعہ جناب گلزار احمد اعظمی صاحب کو انقلاب ایوارڈز برائے خدمات و کفالت سے نوازا گیا ہے ۔دہشت گردی کے الزام میں گرفتار بے گناہ مسلمانوں کے مقدمات کی بہترین وکلاء کے ذریعہ کامیاب پیروی کے اعتراف میں انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔
انعامی تقریب میں گلزار احمد اعظمی نے ان ہزاروںمحسنین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اپنی آراء کے ذریعہ عزت بخشی۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے حلقہ میں اس اطلاع سے مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مولانا مستقیم احسن اعظمی (صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری ) مفتی محمد یوسف قاسمی (خازن )،حافظ مسعود احمد حسامی (نائب صدر ) کے علاوہ سماجی ،سیاسی اورصحافتی میدانوں سے جڑی شخصیات کی جانب سے مسلسل مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے،جن میںبطور خاص محمد عارف نسیم خان(ایم ایل اے) ،شکیل رشید خان(ایڈیٹر روزنامہ اردو نیوز ممبئی )، مولانا محمد عارف عمری (ناظم شعبہ نشر و اشاعت جمعیۃ علماء مہاراشٹر) مولا نازین الدین خان(صدر جمعیۃعلماء سائوتھ ممبئی ) طارق مستقیم شیخ (مدن پورہ)،مفتی ابو ایوب قاسمی ،مولانا عبد الخالق قاسمی، ڈاکٹر انور علی ،جمال خان پٹھان ،محمد شاداب،سراقہ اعظمی ،افضل علی ،خلیل الرحمٰن،سلیم نداف اور جمعیۃ علماء کے وکلاء کی ٹیم ایڈوکیٹ محمد شریف شیخ ،ایڈوکیٹ انصار نثار تنبولی،ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker