ہندوستان

دہلی ایک تہذیب وتمدن و تاریخ کانام ہے

غالب کے دو سو بیسویں یوم ولادت کے موقع پرپروفیسر شریف حسین قاسمی کا اظہار خیال
نئی دہلی،28دسمبر(یو این آئی) گزشتہ روز غالب اکیڈمی دہلی میں مرزا اسد اللہ خاں غالب کے دوسو بیسویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسرشریف حسین قاسمی نے” غالبؔ اوردلی” کے عنوان سے خصوصی لیکچر دیا۔
انھوں نے اپنے لیکچر میں کہا کہ دہلی ایک عجیب وغریب شہر ہے۔ یہ درحقیقت محض ایک شہر اور آبادی ہی نہیں بلکہ ایک تہذیب ایک تمدن اور ایک تاریخ کا نام ہے۔ جب سے ہندستان کی باقاعدہ تاریخ لکھی جانی شروع ہوئی اور یہ عمل بیشتر فارسی میں انجام دیا گیا۔دہلی کی ہر لحاظ سے اہمیت اور عظمت کا ذکر کیا جاتا رہا ہے۔ یہ چوں کہ بیشتر دارالخلافہ رہی ہے اسے حضرت دہلی کہا گیا۔ یہاں علما فضلا کا مجمع رہا ہے اسے قبلۃ الاسلام،بغدادہند اور خرد مکہ کے محترم القاب و خطابات سے یاد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker