ہندوستان

دارالعلوم دیوبند میں رابط مدارس اسلامیہ کا عمومی اجلاس مارچ میں

دینی مدارس کے خلاف اٹھ رہی آوازوں اور اور مدارس اسلامیہ کے درپیش چیلنجز پر غوروخوض کیاجائے گا
دیوبند،31 ؍دسمبر(رضوان سلمانی)ملک کے موجودہ نامساعد کے حالات میں دینی مدارس کے خلاف اٹھ رہی آوازوں اور اور مدارس اسلامیہ کے درپیش چیلنجز کے مدنظر عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے مارچ میں رابط مدارس اسلامیہ کا عمومی اجلاس طلب کیا ہے۔اس بابت دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اراکین مجلس عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے نام لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے جاری لیٹر میں کہاگیاہے کہ ملک کے تیزی سے بدلتے حالات پر آپ حضرات کی نظر ہے، مدراس اسلامیہ کو بطور خاص نشانہ بنایا جارہاہے،مدارس کے گرد حصار قائم کرنے اور ا ن کو حکومت کے زیر کنٹرول لانے کی ناروا کوششیں جاری ہیں،اسلئے موجودہ تشویشناک حالات میں جبکہ کے مدارس اسلامیہ کے تحفظ اور بقاء و استحکام کے حوالہ سے خطرات درپیش ہیں ،ارباب مدارس کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ سرجوڑ کر بیٹھے اور درپیش مسائل وہ مشکلات کے حل کے لئے اجتماعی لائحہ تیار کریں۔ چنانچہ مدارس اسلامیہ کے تحفظ و استحکام اور ان کے نظام تعلیم و تربیت کو مزید فعال و مؤثر بنانے کے لئے رابطہ مدارس اسلامیہ کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس منعقد ہورہاہے ،مجلس عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ کے رکن مدارس کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ مجلس عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند یہ اہم اجلاس 5؍ مارچ 2018؍ کو دارالعلوم دیوبند میں منعقد ہوگا۔ جس میں مدارس کے مختلف مسائل پر غور خوض کیا جائے گااور اہم فیصلے کئے جائینگے۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اس اجلاس کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں خواندگی و توثیق کارروائی اجلاس سابقہ،سکریٹری رپورٹ،مدارس اسلامیہ کے نظام و تربیت کے استحکام پر غور،رابطہ کے دستور عمل کی بعض دفعات پر ترمیم و اضافہ کی سفارش پرغور، تحفظ ختم نبوت اور فرقہ باطلہ کے سلسلہ میں مدراس اسلامیہ کی ذمہ داری ،تحفظ مدارس کے حوالہ سے درپیش خطرات کا جائزہ اور لائحہ ،مدارس اسلامیہ کے داخلی نظام کے استحکام پر غور خوض کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker