ہندوستان

جو غریبوں کے لیے لڑے گا اسے ایسے ہی گھیرا جائے گا: تیج پرتاپ یادو

پٹنہ۔ ۶؍جنوری:چارہ گھوٹالےمیں رانچی کی خصوصی سی بی آئی عدالت کے ذریعہ تین سال کی سزا ملنے کے بعد آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے وزیر اعظم پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ ’جو غریبوں کے لیے لڑے گا، ان کی آواز اُٹھائے گا، اسے ہی گھیرا جائے گا، ملک کے عوام غصے میں ہیں۔ وزیر اعظم مودی بیٹھ کر ملائی کھارہے ہیں۔ تیج پرتاپ سنیچر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ لالو جی کو بیل ملے گی، ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، ہم جھکیں گے نہیں۔ بڑے بیٹے نے ایک چینل سے کہا ’ابھی اس بارے میںہمیں اطلاع ملی ہے، اگر زیادہ کی سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ جائیں گے۔ دیکھئے غریب کی جو آواز اُٹھائے گا، خواہ ہم اُٹھائیں گے یا کوئی اور اُٹھائے گا اسے لوگ ایسے ہی گھیرنے کا کام کریں گے۔ عوام غصے میں ہیں کس طرح سے کارنامہ ہورہا ہے۔ نریندر مودی بیٹھ کر ملائی کھارہے ہیں، ساری ڈیل طے کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker