ہندوستان

بیوی کو پردھان کے ساتھ ہوٹل میں رنگ رلیاں مناتے پکڑا

ہوٹل میں ہنگامہ ہونے پر پولیس کو دیکھ کر پردھان فرار،میاں بیوی فریق نے کوتوالی میں تحریر دی
دیوبند،8؍ جنوری(ایس۔چودھری)شہر کے مجنوں والا روڈ پرواقع ایک ہوٹل میں علاقہ کے ایک گرام پردھان کے ساتھ رنگ رلیاںمنارہی خاتون کے شوہر کے موقع پر پہنچنے سے ہنگامہ ہوگیا، اس دوران ملزم پردھان موقع سے فرار ہوگیا،موقع پر پہنچی پولیس خاتون کو کوتوالی لے آئی،حالانکہ خاتو ن کے بھائی نے بھی کوتوالی پہنچ کر بہن کے شوہر پر ہی اس کی بہن کا زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔ آج دوپہر مجنوں والا روڈ پرواقع ایک ہوٹل میں ہنگامہ ہونے کی اطلاع پر پہنچی پولیس خاتون کو حراست میں لیکر کوتوالی لے آئی۔خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی پر بد کرداری کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے ملزم پردھان کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی۔گاؤں ہاشم کے باشندہ شوہر نے بتایا کہ اس کی شادی علاقہ کے گاؤں میں ایک سال قبل ہوئی تھی،الزام ہے کہ شادی کے ایک ماہ بعد ہی اس کے سسرال والے اس کی بیوی کو اپنے ساتھ لے گئے اور خواتین تھانہ میں اس کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا،اس کا یہ بھی الزام ہے کہ اس کے سسرال والے اس کی بیوی سے غلط کام کراتے ہیں۔ اس کے مطابق جب اس نے اپنی بیوی کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا تو اس وقت اس کا سالہ بھی موقع پر ہی موجود تھا اور اس کے ساتھ گالی گلوچ کرنے لگا،جس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی پولیس خاتون کو حراست میں لیکر کوتوالی لے آئی۔ ادھر گاؤں مانکی کے باشندہ شادی شدہ خاتو کے بھائی نے بھی اپنی بہن کے شوہر پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک ہوٹل میں چائے پینے گیا تو وہاں ہنگامہ ہورہا تھا اور ملزم زبردستی اس کی بہن کو اغوا کرنے کی کوشش کررہاتھا۔اس کے مطابق اس کی بہن اور اس کے شوہر کا معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے،جس کے سبب ملزم اس کی بہن پر غلط قسم کے الزامات عائد کررہاہے۔پولیس کے مطابق معاملہ ان کے علم میں ،پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے ،جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker