Baseerat Online News Portal

یارب! تو مسلماں کو جینے کا سلیقہ دے

مولانا طارق بن ثاقب نعمانی
بانی و مہتمم : معہدترتیل القرآن ، ملت نگر ، ارریہ بہار

انوار کی اب اپنے، بارش کو تو برسادے
خوشبوئے محمد سے عالم کو تو مہکادے
پیغام ہدایت کے، لفظوں کو مؤثر کر
پھر ذوق ہدایت کے احساس کو گرمادے
کردار عطا کرکے، پھر اسوۂ حسنہ کا
یارب! تو مسلماں کو جینے کا سلیقہ دے
اک لمحہ سہی یارب! تو خود کو منور کر
جو دیکھ سکے تجھ کو، وہ دیدۂ بینا دے
مجبور بہت ہم کو، سمجھا ہے زمانے نے
پھر شوکت ماضی کے پرچم کو تو لہرا دے
تصویر دکھا دے تو، پھر قوت ایماں کی
اسلام کے جوہر کے آثار کو چمکادے
اللہ! کرم ہوگا، پھر امت حیراں کو
خالد سا بہادر دے، طارق سا جیالا دے
جس نورسے ہوجائے ، اس دل کا جہاں روشن
پھر تو وہی جگنو دے، پھر تو وہی تارا دے
تجھ سے مرے مولیٰ اب، طارقؔ کی دعا ہے یہ
جو بھول گئے ہیں ہم، پھر تو وہی نغمہ دے

You might also like