ہندوستان

آسام کے شہر ہوجائی میں ایم ایم آر سی کا فضلائے مدارس کے درمیان چوتھا قومی انگریزی تقریری مقابلہ ۴/فروری کو

آل انڈیا مسلم پر سنل لا ء بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،ایم پی مولانا بد ر الدین اجمل القاسمی اور پروفیسر اختر الواسع کی شرکت
ہوجائی۔۲/فروری( پریس ریلیز) مدارس اسلامیہ سے فارغ علماء کو انگریزی زبان و ادب اور کمپیوٹر سائنس کی تعلیم دینے والا ہندوستان کا مشہور ادارہ مر کز المعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی (ایم ایم آر سی) فضلائے مدارس کے درمیان قومی سطح کا چوتھا تقریری مقابلہ ۴/فروری ۲۰۱۸ء کو آسام کے مشہور صنعتی شہر ہوجائی میں انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کرنے جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے لئے ساری تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیںاور ناظر اجمل میموریل کالج آف ایجوکیشن ،ہوجائی کا وسیع وعریض آڈیٹوریم سج دھج کرقومی سطح کے اس مقابلے کی تاریخ بننے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ مرکز المعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ذریعہ متعارف کردہ دو سالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (ڈی ای ایل )کورس کے لئے ہندوستان بھر میں با ضابطہ آٹھ شاخیں قائم ہیںجہاں کے تین تین منتخب فضلا ء اس مقابلے میں شریک ہورہے ہیں۔یہ ادارے مندرجہ ذیل ناموں سے مشہور ہیں: مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر،ممبئی(مہاراشٹرا)، مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،انکلیشور(گجرات)،جامعہ اسلامیہ جلالیہ،ہوجائی (آسام)،المعہدالعالی الاسلامی،حیدر ٓباد(تلنگانہ)،اسلامک اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر مدرسہ اسلامیہ،بیتیا(بہار)،مرکز امام ولی اللہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ،ہریدورا(اتراکھنڈ)،محمودیہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،رام نگر(کرناٹک)،المعہد الفکر الاسلامی،مظفر آباد (اتر پردیش)۔ایم ایم آر سی کے ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے بتلایا کہ اس پروگرام میں شرکت کے لئے ہندوستان کے پندرہ صوبوں سے مدعومہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اورا ٓپ نے بتلایا کہ آل انڈیا یو نائٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر و لوک سبھا ایم پی مولانا بد ر الدین اجمل القاسمی اس پروگرام کی صدارت فرمائیں گے جبکہ آل انڈیا مسلم پر سنل لا ء بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مہمانِ خصوصی ہونگے اور مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلرپروفیسر اختر الواسع اور ممبر پارلیمنٹ جناب سراج الدین اجمل پروگرام میں بطورِ مہمانانِ اعزازی شریک ہونگے۔ڈیل کورس کے قومی کو آرڈینیٹرمولانا مد ثر احمدقاسمی نے بتلا یا کہ اجمل سی ایس آر کی دو بڑی تنظیمیں مر کز المعارف(این جی او)اور اجمل فائونڈیشن کی میزبانی میں قومی سطح کے اس سالانہ پروگرام کو منعقد کیا جارہا ہے اور یہ پروگرام اتوار صبح آٹھ بجے سے ملت ٹائمز کے یو ٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker