ہندوستان

بہار شریف میں معمولی بات پر دو فرقہ میں تنازع، فائرنگ میں تین زخمی

بہار شریف 3فروری : نالندہ ضلع میں آج معمولی بات کو لے کر دو فرقوں کے ارکان کے درمیان ہوئے ایک جدوجہد میں گولی لگنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ نالندہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع ہیڈکوارٹر بہار شریف میں پیش آیا۔ وہاں پہاڑ پور علاقہ میں دوفرقوں کے افراد کے درمیان معمولی سی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس کے پہنچنے سے قبل وہاں ایک گھنٹے تک فائرنگ اورسنگ باری ہوتی رہی ، تاہم پولیس نے حالات پر قابو پالیا۔ سدھیر کمارنے بتایا کہ گولی لگنے سے تین افراد بھی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے اور انہیں پٹنہ کے ایک ہسپتال ریفر کردیاگیا ہے۔ ایک شخص کا علاج بہار شریف کے صدر ہسپتال میں ہی کیا جارہا ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ حالات کشیدہ ہیں؛ لیکن کنٹرول میں ہیں۔ علاقہ میں مکمل طور پر معمولات کی بحالی کے لیے جلد ہی امن کمیٹی کی ایک میٹنگ بلائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker