ہندوستان

لاکھوںمسلمانوں نے مولانا سعدکی امامت میں نمازجمعہ اداکی

٭اسپیشل اسٹوری : رفیع الدین رفیق
اورنگ آباد :۲۳؍ فروری (رفیع الدین رفیق کی رپورٹ )اورنگ آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عظیم تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیا جارہے ہیں ۔ اورنگ آباد شہرکے ۲۲؍ کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک چھوٹے سے قصبے لمبے جلگائوںکی سرزمین کو یہ شرف حاصل ہواکہ ملک و بیرونی ملک سے لاکھوں اہل ایمان یہاں تشریف لارہے ہیں اور تین دن تک یہاں اپنے ملک و خالق کی بندگی کریںگے ۔ یوں تو اجتماع کا آغاز ۲۴؍ فروری ، بروز سنیچر سے ہونا والاہے لیکن تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کی آمدکا سلسلہ گذشتہ دو دنوں سے لگاتار جاری ہے ۔ آج امیر تبلیغی جماعت مولانا سعد اورنگ آبادتشریف لائے اس موقع پر جماعت کے ساتھیوں نے ان کی کار پر پھول برسائے ۔ دوپہر ۱؍ بجے کر ۴۵منٹ پر امیر تبلیغی جماعت نے جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز کی امامت کی اس موقع پر لاکھوں اہل ایمان شریک تھے ۔ آج صبح سے ہی لمبے جلگائوں جانے والے راستوں پر موٹر سائیکلوں ، کاروں ، بسوں اور دیگر گاڑیوں کو قطار میں دیکھا گیا ۔ احمد نگر ، اورنگ آباد ، پونہ ، ممبئی اور ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے آنے والی جماعتوں اور مندوبین کو اجتماع گاہ میں داخلہ ہونے کے لیے طویل انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اجتماع گاہ کا وسیع میدان چاروں جانب انسانی سروں سے بھرچکا تھا ۔ امیر تبلیغ جماعت کا تو کوئی بیان آج نہیں ہوا ۔ مولانا جمشید نے شرکاء اور جماعتوں سے خطاب میں اللہ، رسول ﷺ اور آخرت پر ایمان و یقین پر زور دیا ۔ مولانا دین کے کام کی اہمیت کو وقت کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا آج ذہنی سکون چاہتی ہے ، یاد رکھو اللہ کے ذکر سے دلوں کو سکون ملتا ہے ۔ مولانا مشتاق نے صحافیوں سے خطاب میں کہا کہ : اللہ پر ایمان لانا ، رسول اللہ ﷺ کے لیے ہوئے دین پر عمل کرنا اور آخرت میں جواب دہی کا احساس اپنے اندر پیدا کرنا بے ضروری ہے اور اسی کے ذریعے ہم فلاح پاسکتے ہیں ۔ مولانا شریف نے بھی شرکاء اجتماع سے خطاب کیا ۔ واضح ہوکہ اجتماع گاہ میں قیام و طعام کا معقول انتظام کیا گیا ہے ۔ اجتماع گاہ میں ہر ضلع کا علیحدہ شامیانہ لگایا گیا ہے ۔ شامیانے کے ساتھ ،طعام گاہ ، پارکنگ ، وضو خانوں، طہارت خانوں اور غسل خانوں کا بھی معقول انتظام کیاگیا ہے تاکہ شرکاء اجتماع کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا ۔ ساتھ ہی اجتماع گاہ کے باہر اور اورنگ آباد ۔ پونہ ہائی وے پر پولس کاسخت بندوبست رکھا گیا ہے ساتھ ہی رضاکاروں کے قافلے جگہ جگہ راستے کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker