ہندوستان

الحاج گلزار احمد اعظمی کو صدمہ!

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ الحاج گلزار احمد اعظمی (سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی’’ بڑی بہن ‘‘(۹۱؍سال)مقیم حال ناظم آباد،کراچی، پاکستان کاشنبہ۲۴؍ فروری۲۰۱۸ء کی شب میں انتقال ہوگیا،انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند ،دیندار اورملنسار خاتون تھیں۔رات میں گرنے سے شدید چوٹ آگئی ،علاج و معالجہ کے لئے مطب میں داخل کیا گیا لیکن علاج کے دوران ہی اس دار فانی سے کوچ کر گئیں ۔
پسماندگان میں مرحومہ کے دو(۲)؍بیٹے،چار(۴)؍ بیٹاں اور بڑا کنبہ ہے ۔نماز جنازہ شنبہ ہی کی دوپہر بعد نماز ظہرادا کی گئی اور سوگواروں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی ۔
مولانا مستقیم احسن اعظمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر)ودیگر اراکین نے گلزار احمد اعظمی سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی ۔دعا فرمائی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے نیز جمعیۃعلماء کی ذیلی یونٹوں ،ذمہ داران مدارس عربیہ ،ائمہ مساجد اور عامۃ المسلمین سے دعا اورایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker