ہندوستان

ٹریکٹر کی ٹکر سے بائیک سوار ہلاک

دربھنگہ۔۲۷؍فروری: (رفیع ساگر)دربھنگہ۔ جئے نگر قومی شاہراہ 105 پر کیوٹی تھانہ کے كوئلا استھان چوک واقع درگا مندر کے قریب منگل کو ایک بے لگام ٹریکٹر کی ٹھوکر سے بائیک سوار 25 سالہ ایک نوجوان جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔مہلوک نوجوان کی شناخت صدر تھانہ کے شيشو گاؤں کے سبودھ یادو کے لڑکے راہل کمار یادو کے طور پر ہوئی ہے۔اس واقعہ کی خبر ملتے ہی اس کے گھر کہرام مچ گیا۔راہل کمار اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔بتایا گیا ہے کہ بی آت 7 ایف 7386 بائیک سے وہ اپنے نانیہال اٹہروا گاؤں سے گھر واپس آ رہا تھا اسی دوران ایک تیز رفتار ٹریکٹر سے اس کو ٹھوکرلگ گئی۔ٹھوکر اتنی بھیانک تھی کہ نوجوان کی جائے وقوع پر ہی دردناک موت ہوگئی ۔ٹریکٹر دربھنگہ کی طرف سے جنوبی سمت میں لوٹ رہا تھا۔ اس واقعہ سے مشتعل مقامی لوگوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر این ایچ 105 کو جام کر دیا۔جام سے آمدورفت گھنٹوں تھپ رہی۔ اس دوران سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ لوگوں نے واقعہ انجام دیکر بھاگ رہے ٹریکٹر کو بہٹوارا چوک کے پاس جا کر پکڑ لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ٹریکٹر حادثے میں نوجوان کی موت کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ انچارج کوشل کمار پولیس ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا۔ تھانہ انچارج نے مقامی نمائندوں کے ساتھ مشتعل گاوں والوں سے گفتگو کر سرکاری مدد کے لئے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کراکر جام کو 10 بجے ختم کروایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سبودھ یادو کو2 بیٹی اور 1 لڑکا تھا۔اکلوتے لڑکے کی موت سے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔کل ہی وہ نیپال سے آیا تھا اور اپنے نانیہال اٹہروا سے منگل کو گھر کے لئے موٹر سائیکل سے روانہ ہوا تھا۔لیکن منگل کا دن اس کے اہل خانہ کے لئے امنگل رہا۔گھر پہنچنے سے کچھ دور پہلے ہی وہ اس دنیا کو رخصت کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker