ہندوستان

دربھنگہ میں ہونے والے خواتین احتجاجی ریلی کوکامیاب بنانے کے لئے جالے میں میٹنگ

جالے:28؍فروری(رفیع ساگر؍بیوروچیف بہار)
مرکزی حکومت نے 3 طلاق کے سلسلے میں ایک غیر ذمہ دارانہ بل لاکر پوری مسلم قوم کو سخت آزمائش میں مبتلا کر رکھا ہے ۔حالات کے اسی منظر نامے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مرکزی حکومت کے خلاف ملک بھر میں خواتین کے احتجاجی جلوس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس کا مقصد حکومت کو اس بات کا احساس دلانا ہے کہ مسلم خواتین اپنی شریعت سے پوری طرح نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ ان کی وفادری کے نام پر لایا گیا بل سراسر فریب ہے جسے وہ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔
اسی سلسلے میں دربھنگہ ضلع کے ذمہ داران نے آئندہ 6 مارچ کو دربھنگہ شہر میں بڑے پیمانے پر خواتین کی جانب سے احتجاجی جلوس کے انعقاد کا فیصلہ لیا ہے جس کو کامیاب بنانے اور اس حوالے سے مسلم خواتین میں بیداری لانے کے لئے دارالعلوم سبیل الفلاح جالے میں بدھ کو ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی جس میں علاقہ ودیار کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کر یقین دہانی کرائی کہ ہم سب مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہیں ۔اس مٹنگ میں امارت شرعیہ کے قاضی ارشد قاسمی، مفتی محمد عامر مظہری قاسمی، مولانا مظفر احسن رحمانی، صادق آرزو، مولانانورعالم بیگ ،قاری نصیر بیگ، نشاط احمد نیازی، مولانا ارشد فیضی قاسمی سمیت مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد شریک تھے۔ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کے بعد یہ وفدجالے راجد اقلیتی سیل کے صدر ولی امام بیگ گرڑی اور مولانا حسیب الرحمن سے بھی ملاقات کی اور ان سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker