ہندوستان

آل انڈیا اصلاحی مجلس علماء وائمہ فاؤنڈیشن کی پہلی میٹنگ مدھوبنی میں

پٹنہ: 2مارچ (پریس ریلیز) آل انڈیا اصلاحی مجلس علماء ائمہ فاونڈیشن جو ملک گیر اصلاحی روحانی خانقاہی تحریک چلانے جارہی ہے، اس کی پہلی میٹنگ ضلع مدھوبنی کے کھجوری میں واقع ادارہ معہد تعلیم وتربیت میں مولانا آفتاب عالم قاسمی جنرل سیکرٹری آل انڈیا اصلاحی مجلس علماء ائمہ فاونڈیشن مدھوبنی کے زیر انتظام ۱۷مارچ بروز ہفتہ ۱۰ بجے دن میں منعقد ہوگی جس میں ریاست بہار کے نوجوان ذمہ داران فضلاء مدارس بڑے ہیمانے پر شرکت کریں گے۔یہ اطلاع آل انڈیا اصلاحی مجلس علماء ائمہ فاونڈیشن کے بانی اورقومی صدر مفتی آزاد ساحر قاسمی نے اپنے پریس بیان کے ذریعے دیا۔انہوں نے بتایا کہ تمام تر مسلکی جماعتی غیر جماعتی اختلافات سے بالاتر ہوکر تنظیم خانقاہی، اصلاحی اور روحانی کام کو فروغ دے گی اور علماء وائمہ کا ہر ممکن تحفظ کرےگی، مجلس کے نائب صدر مشیر خاص مفتی عبدالصمد قاسمی بستوی نے کل ہوئے جائرہ میٹنگ میں کہا کہ خانقاہی نظام کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ اصلاح نفس کے ساتھ ساتھ علماء وائمہ کے وقار کو عوام کے دلوں میں اتارا جاسکے ،جائزہ میٹنگ میں مفتی محب الرحمن قاسمی مولانا طیب قاسمی کے علاوہ دیگر علماء ائمہ کرام نے شرکت کی. اور ۱۷ مارچ کو ہونے والی صو بائی میٹنگ کا جائزہ لیا۔صدر محترم کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا ۔۱۷ مارچ کو بہار میں ہونے والی صوبائی میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پرحضرت مولانا محمود الحسن خلیفہ حضرت پرتاپگڑھی اور حضرت مولانا زبیر احمد قاسمی سابق استاد وقف دارالعلوم دیوبند شریک ہوں گے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker