ہندوستان

چھیڑ خانی کی مخالفت کرنے پر نوجوان کا قتل،ایک گرفتار

دربھنگہ۔۳؍مارچ: (رفیع ساگر) اے پی ایم تھانہ کے گردھرپور میں چھیڑ خانی کی مخالفت میں 26 سالہ شادی شدہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھات اتار دیا گیا ہے جبکہ اس کے بھائی سمیت 2 شدید طور پر زخمی بتائے گئے ہیں۔ذاتی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے گاوں میں پولیس کی نقل وحرکت تیز کردی گئی ہے۔اے ایس پی دلنواز احمد نے نوجوان کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی کے دوران اے پی ایم انچارج دلیپ پاٹھک نے کلیدی ملزم ویروچودھری کو گرفتار کر لیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاوں میں ہولی کا ماحول تھا لوگ رنگ ابیر لگانے میں مصروف تھے اسی دوران گردھرپور میں کسی معاملے کو لیکر اعلی ذات کے ویروچودھری اور نچلی ذات کے متھلیس سہنی کے درمیان زبردست مارپیٹ ہوگئی جس میں شدید طور پر زخمیوں کو علاج کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال لایا گیا جہاں علاج کے دوران متھلیس سہنی کی موت ہوگئی۔ادھر بتایا گیا ہے کہ مہلوک متھلیس سہنی کا بھائی راجیش سہنی اور 1 دیگر پھول بچی سہنی کا علاج ڈی ایم سی ایچ میں جاری ہے۔تھانہ انچارج دلیپ پاٹھک نے بتایا کہ اس ضمن میں مقتول کے چچا پھول بابو سہنی نے جو بیتا اوپی کو فرد بیان دیا ہے اس میں ویرو چودھری،رجنیش چودھری،منو چودھری،لم سم چودھری ،منٹو چودھری اور گووند چودھری سمیت کل 7 افراد کو نامزد کیا ہے۔ملزمین پر مقتول کی اہلیہ کے ساتھ چھیڑ خانی کا الزام لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker