جہان بصیرتنوائے بصیرت

پھر اسی آب وتاب سے بصیرت نیوز پورٹل کا آغاز

قارئین کرام
السلام علیکم ورحمت اللہ
بصیرت نیوز پوٹل ایک صبر آزما انتظار کے بعد نئے رنگ وآہنگ کے ساتھ پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں,ہمیں اس بات کا خوب احساس ہے کہ آپ نے انتظار میں اپنی کروٹوں کو خوب بدلا ہے اس کے لئے ہم پوری ٹیم محترم قارئین سے معذرت خواہ ہیں,تاخیر کی چاہے جو وجہ ہو وہ شاق تھا , چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی نے اسے نئے سرے سے لاکر بڑا احسان کیا ,ہم ان کے شکر گذار ہیں, اس ٹیم میں ایک نئے دوست کو لایا گیا ہے , جو قلم کے شہسوار ہیں اور تازہ دم بھی ہیں, ان کا نام نامی مولانا شارب ضیا رحمانی ہے ,جب کہ اس ٹیم کے نہایت معتمد اور لائق ستائش نوجوان فاضل صحافی مولانا نازش ہما قاسمی کی شمولیت نے اسے اور بھی قابل رشک بنادیا ہے , پہلے کی طرح خبروں کو چھان پٹھک کر قارئین تک پہونچانا اور مضا مین کو سنوار کر پیش کرنے کا وہ ہنر جانتے ہیں,ہمارے اس قافلہ میں کہنہ مشق مضمون نگار مولانا ارشد فیضی قاسمی کی شمولیت بھی متوقع ہے , جن کا قلم حالات حاضرہ اور ملکی ,ملی,مسائل پر ہر دم تازہ دم رہتا ہے ۔ قافلہ کے میرکارواں چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ پرانے لکھنے والوں کے ساتھ نئے قلم کاروں کو شریک کرکے اس کے حوصلے کو بڑھایا جائے , اسی لئے شروع دن سے ہی اس کا پورا خیال رکھا گیا اور آئندہ بھی اس سمت توجہ رہے گی , بڑے احساس کے ساتھ ذکر کرناچاہونگا کہ مولانا شمش تبریزقاسمی جنہوں نے اس کے بال وپر کو شروع سنوارا اب اپنی مشغولیت کی وجہ کر ساتھ نہیں رہ پائیں گے ,ان کے لئے انکے عہدے کے ساتھ یہ جگہ باقی رہے گی جب وہ چاہیں واپس آسکتے ہیں۔ اس موقع پر بصیرت آن لائن کے قارئین اور اپنے تمام کارکنان کاشکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جومخلصانہ اور رضاکارانہ طورپر ہمارے ساتھ ہیں۔ جن میں بالخصوص سب ایڈیٹر افتخاررحمانی، نیوزایڈیٹر شاہنوازبدرقاسمی، چیف رپورٹر کامران غنی صبا،بیوروچیف بہار رفیع ساگر،مدیراعزازی سعودی عرب مفتی منصورعالم قاسمی،مدیراعزازی متحدہ عرب امارات فیروزاحمد ندوی، مدیراعزازی جنوبی افریقہ خورشید عالم داودقاسمی، مدیراعزازی پاکستان محترمہ رابعہ الرباء ،بدرالرزماں خان قاسمی، مولانا وکیل مظاہری، راغب دیشمکھ،منصورعالم عرفانی،طیب فرقانی، خلیق الزماں فلاحی اور فرقان سنبھلی صاحب ۔ اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ان تمام مشفق دوستوں کا تعاون ہمارے ساتھ برقرار رکھیں تاکہ ہم ایک متحدہ پلیٹ فارم سے ہندی مسلمانوں کے لیے کچھ کرسکیں ان کے حقوق کے لیے اپنے اس پورٹل سے آواز اٹھاسکیں۔ اور ہم اپنے ان تمام سرپرستوں ،کالم اور مضمون نگاروں خصوصاً محترم حفیظ نعمانی صاحب، ڈاکٹر سلیم خان صاحب، فیچرایڈیٹر روزنامہ اردوٹائمز ممبئی جناب شکیل رشید صاحب اور جناب فاروق انصاری صاحب، ایس اے ساگر صاحب ، عارف اقبال صاحب اور جناب آصف اقبال صاحب کے شکر گزار ہیں اور خاص طور پر ہم شکر گذار ہیں چیف ایڈیٹرمولانا غفران ساجد قاسمی اور مخلص کرم فرماں ڈیزائنر برادرم عبد العزیز صاحب کے جن کی بے پناہ عنایتیں ہمیشہ ساتھ ہوتی ہے۔آخیر میں دعاگو ہو کہ اللہ اس پورٹل کے ذریعہ ہم سے اشاعت اسلام ،دین حنیف کے فروغ کی خدمت لے اور اس پورٹل کے تمام منسلکین کو راہ راست پر قائم دائم رکھے اور قومی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھردے تاکہ امت مسلمہ کی دادرسی کرسکیں۔

مظفراحسن رحمانی
ایڈیٹر
بصیرت میڈیا گروپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker