جہان بصیرتنوائے خلق

مولانا سعد صاحب کے تعلق سے ایک وضاحتی بیان

مفتی مشکوراحمد قاسمی

امام وخطیب جامع مسجد منچریال

چند روزقبل میری ایک تحریر اورنگ آباد کے اجتماع میں مولانا سعد صاحب کے بیانات کے سلسلے میں وآٹسآپ پر آئی تھی، میری تحریر سے بعض لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے، حالانکہ میرا مقصد نہ تبلیغی جماعت پر تنقید کرنا مقصود تھا نہ مولانا سعد صاحب پر، یہ ایک علمی سوال تھا، چونکہ مولانا سعد صاحب کی شخصیت ایک عالمی شخصیت ہے، بہت سے لوگ طیش میں آگئے اور بعض لوگوں نے اس تحریر کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا، اور بعض لوگوں نے فیس بک پر ڈال دیا ، میں نے خود نہیں ڈالا، یہ ایک علمی مسئلہ تھا جس کے متعلق علماء کرام سے سوال کیا گیا تھا، آج کل سوال وجواب کے لیے وآٹسآپ ہی کو زیادہ استعمال کیا جارہا ہے اور واٹس اپ ہی کو اسکے لئے کارآمد سمجھا جاتا ہے ، میرا مقصد ہرگز مولانا سعد صاحب کی مخالفت کرنا نہیں تھا چونکہ مولانا سعد صاحب کی شخصیت ایک عالمی شخصیت ہے آپ کی ایک ایک بات ریکارڈ کی جاتی ہے، لوگ بہت عقیدت ومحبت سے آپ کا بیان سنتے ہیں، اس لیے میں نے سوال کیا، اتنی بات ضرور ہے کہ جذبات میں چند الفاظ سخت استعمال ہوگئے، اس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں، لہذا جن حضرات کو میری تحریر سے تکلیف پہونچی ہو میں معافی چاہتا ہوں، مجھے بہت تکلیف ہوئی جب یہ معلوم ہوا کہ میری تحریر فیس بک پر ڈال دی گئی تھی.

(بصیرت فیچرس)

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker