ہندوستان

ٹیلے والی مسجد میں منعقدہ خواتین احتجاج کو لیکر شہر میں زبردست بیداری !

خواتین طلاق بل کے خلاف مظاہرہ میں شرکت کر دینی حمیت کا ثبوت دیں :نجیب الحسن ندوی
اجلاس کے منتظمین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دور ،خواتین میں تحفظ شریعت کو لیکر بیداری پیدا کرنے پر زور
لکھنؤ ۔۱۶؍مارچ: (سعید ہاشمی ) آل انڈیا مسلم پر سنل لاء بورڈ کی ہدایت پر ملک گیر سطح پر مرکزی حکومت کے تحت تین طلاق بل کے خلاف ہونے والے خواتین کی جانب سے ہونے والے احتجاج کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے ،کلکتہ ،ممبئی ،جے پور ،بہار ،کے بعد مودی حکومت کو تین طلاق کے سلسلے میں قانون سازی کی مخالفت میں آئندہ 18مارچ بروزاتوار ٹیلے والی مسجد میں لکھنؤ میں خواتین کی جانب سے عظیم مظاہرہ کی تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں ۔اور تحفظ شریعت اور مذہبی معاملات میں حکومت کی مداخلت سے سخت نالاں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ،جمعیۃ علماء ہند ، مسلم لیگ ،جماعت اسلامی ،جماعت اہل حدیث ،اسلامک سینٹر آف انڈیا ، کے ساتھ شیعہ مسلم پرسنل لاء بورڈ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے ۔اور خواتین کے احتجاج کو تاریخی اور سود مند بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جارہا ہے۔اور جمعہ کے روز شہر اور اطراف اضلاع کی تمام مرکزی مساجد میں ائمہ اور خطباء نے باضابطہ اعلان کرکے لوگوں سے ٹیلے والی مسجد پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کی پر زور اپیلیں کی ہیں ۔اس سلسلے میں مسجد ابو بکر صدیق منشی پلیا میں خواتین مظاہرہ کے کنوینر مولانا نجیب الحسن صدیقی ندوی نے دوران خطاب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ملت کی با وقار اور نمائندہ تنظیم ہے جس کے بانیان نے روز اول سے مسلمانوں کے پیش آمدہ مسائل کی بازیابی کیلئے کھلے دل سے عملی جدوجہد کی ہے ۔ابھی حال ہی مرکزی حکومت نے تین طلاق کا شوشہ چھوڑ کر شریعت میں مداخلت کی ناپاک کوشش کررہی ہے اورتین طلاق بل جن نکات پر مشتمل ہے اس کے معاشرہ اور سماج میں گہرے منفی اثرات مرتب ہونگے اسی خدشے کو لیکر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر ملک گیر سطح پر طلاق بل کے خلاف زبردست مظاہرہ ہورہے ہیں ۔اسی بل کی مخالفت میں آئندہ 18مارچ بروز اتوار دوپہر ایک بجے ٹیلے والی مسجد کے گرائونڈ پر خواتین کا عظیم احتجاجی مظاہرہ اور اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں خواتین زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے دینی حمیت کا ثبوت دیں ۔اور مظاہرہ کو کامیاب بنائیں ۔دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ ممبر مولانا خالد رشید ،مولانا مشتاق ندوی ،مولانا فضل منان رحمانی امام ٹیلے والی مسجد ،مولانا محمد سفیا ن نظامی ،ڈاکٹر عبد المتین ،قاری رضی الدین،مولانا نجیب ململی ندوی ، وغیرہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں میں خواتین مظاہرہ کے تئیں بیداری کیا اور اس کو سماجی اور دینی فریضہ قراردیتے ہوئے کثیر تعداد میں خواتین سے شرکت کی اپیل کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker