ہندوستان

اجلاس صدسالہ الجامعۃ العربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی کے جلسہ گاہ تک پہونچنے کی تفصیل

سیتامڑھی :21 مارچ (بی این ایس)

الجامعتہ العربیہ اشرف العلوم، کنہواں میں غیر معمولی لوگوں کی آمد کے پیش نظر پریہار سے بیلا ہوتے ہوئے کنہواں کا راستہ بدل دیا گیا ہے -چونکہ جلسہ گاہ پریہار سے بھسوا ہوتے ہوئے بھگوتی پور بارڈر کوجانے والی PWD سڑک سے پورب جانب متصل ہے-اسلئے شرکائے اجلاس کی آمد کا راستہ پریہار سے بھسوا آنے والی سڑک سے طے کیا گیا ہے – جلسہ گاہ سے دکھن اسی سڑک کے دونوں کنارے بس، کار، جیپ، سائیکل، موٹر سائیکل اسٹینڈ بنایا گیا ہے – شرکائے اجلاس بھسوا والے راستے سے ہی جلسہ گاہ پہنچیں -نیپال سے آنے والے لوگوں کے لئے گاڑیوں کا راستہ شمسی نیپال بارڈر طے کیا گیا ہے-مذکورہ اطلاع صدر اجلاس حضرت مولانا اظہار الحق صاحب المظاہری کی طرف سے شرکائے اجلاس کی سہولت کی خاطر دی جاتی ہے –

آپکو پھر سے ایک بار یاد دلادیں یہ اجلاس تین دن کا ھوگا

26،25،24 مارچ بروز سنیچر، اتوار، سوموار

ان شاء اللہ سوموار کو دعاء پر جلسہ کا اختتام ھوگا

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس اجلاس کو کامیاب بنائے اورمدرسے کو ترقیات سے نوازے.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker