ہندوستان

جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی مجلس منتظمہ کا خصوصی اجلاس

ممبئی۔ ۲۲؍مارچ: (پریس ریلیز) مولانا محمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی اطلاع کے بموجب ۲۵؍ مارچ ۲۰۱۸ء بروز اتوار بوقت صبح ۹؍ بجے بمقام مدرسہ تعلیم القرآن مسجد کینا مارکیٹ دیو نار گوونڈی ممبئی جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی مجلس منتظمہ کا ایک خصوصی اجلاس بصدارت مولانا حافظ محمدندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃعلماء مہا راشٹر ) منعقد ہو رہا ہے ۔صوبے بھر کے تمام اراکین منتظمہ کو ریاستی آفس جمعیۃ علماء مہا راشٹر واقع بھنڈی بازار ممبئی سے اجلاس کی اطلاع اور اس میں شرکت کی دعوت دی جا چکی ہے پھر بھی اگر کسی رکن کو اطلاع نہ ہو سکی ہو تو اس اعلان کو دعوت نامہ سمجھ کر ضرور با االضرور تشریف لائیں ۔منتظمہ کے اس اجلاس میں ملک و ملت کے مختلف مسائل دینی تعلیمی بیداری مہم،مسلم ریزرویشن میں پیدا شدہ نئی صورت حا ل ،بے قصور محروسین کے مقدمات کی پیروی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین آل انڈیا دینی تعلیمی بورڈ کے جنرل سکریٹری نواسہ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان منصور پوری صاحب استاذ حدیث جامعہ قاسمیہ شاہی مراد آباد یوپی ،حضرت مولانا عبد القوی صاحب مہتتم ادارہ اشرف العلوم و نائب صدر جمعیۃ علماء حید رآباد کے خصوصی خطاب ہونگے۔لہذ ا تمام اراکین منتظمہ سے گذارش ہے کہ اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر وقت مقررہ پر تشریف لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker