ہندوستان

شتروگھن سنہا نے رانچی جاکر لالو سے ملاقات کی

کہا لالو یادو عوامی لیڈر اور ماٹی کے لال ہیں
رانچی۔ ۲۴؍مارچ: سابق مرکزی وزیر اور پٹنہ صاحب سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے یوم بہار پر منعقدہ پروگرام میں نہیں بلائے جانے پر اپنی ناراضگی سوشل میڈیا کے ذریعہ ظاہر کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اس دن انہوں نے رانچی میں جاکر جن نائک اور مٹی کے لال لالو یادو سے ملاقات کی۔ شتروگھن سنہا نے لکھا کہ ’’بہار دیوس پر بہاری بابو کو ایک بار پھر ان کو ریاستی سرکار نے نہیں بلایا، ہم سبھی جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟ یوم بہار پر میں رانچی میں تھا تاکہ ماٹی کے لال ، جن نائک اور عوام میں مقبول لیڈر لالو یادو کو مبارک باد دے سکوں۔ میری نیک تمنائیں اور بھگوان سے التجا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں اور طویل عمر پائیں۔ جے بہار‘‘۔ واضح رہے کہ مقبول عام لیڈر سابق وزیر اعلیٰ بہار لالو پرساد یادو ان دنوں طبیعت کے علیل ہونے کی وجہ سے اسپتال میں بھرتی ہیں۔ آج انہیں ۱۴ سال کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker