ہندوستان

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلی کنٹینر ٹرین کا ٹرائل شروع

کولکاتہ:3 اپریل (یو این آئی) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چلنے والی پہلی کنٹینر ٹرین سروس کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔ انڈین کنٹینر کارپوریشن لمیٹڈ (سی سی آئی) کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر وی کلیان رام اور مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر هرندر راؤ نے آج یہاں کے ماجھیرہاٹ اسٹیشن کے نزدیک كنکور ٹرمنل سے کولکاتہ سے ڈھاکہ کے درمیان چلنے والی اس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ساٹھ ڈبے والی یہ ٹرین ایک ہزار ایک سو ٹن مویشیوں کا چارہ لے کر کولکاتہ کے ماجھیرہاٹ، نیئہاٹي، رنگھاٹ اور گیڈے سے ہوتے ہوئے بنگلہ دیش کے درشنا اور اشورڈي کے راستے ڈھاکہ میں بنگ بندھو ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔ اس دوران یہ ٹرین ہندوستان میں تین سو کلومیٹر اور بنگلہ دیش میں 117 کلو میٹر کی دوری طے کرے گی۔ مسٹر راؤ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرینوں اور مال گاڑيوں کی آمد و رفت پہلے سے ہو رہی ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے جب کنٹینر سروس شروع ہوئی ہے۔ اگر ٹیسٹ کامیاب رہا اور بنگلہ دیش نے اس کی اجازت دے دی تو کنٹینر ٹرین سروس باقاعدگی سے شروع ہو جائے گی‘‘۔ سی سی آئی کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں سامانوں کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اسٹیل، سیمنٹ، پرزے، اناج اور بہت ساری دوسری چیزوں کی درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینر ٹرین سروس شروع ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کے وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور کاروبار کو محفوظ اور زیادہ منظم بنانے کے علاوہ وقت کی بچت ہو گی۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker