ہندوستان

نظر عالم’’قاضی مجاہد الاسلام قاسمیؒ‘‘شاہد اطہر ’’سید توحید الحسن‘‘ اور محمد عارف اقبال ’’سید نظام الدین‘‘ ایوارڈ سے سرفراز

کثیرتعداد میں دانشوران نے دی مبارکباد
دربھنگہ:5؍اپریل ( پریس ریلیز) دربھنگہ واقع سنگھواڑہ بلاک چک درگاہ میں مدرسہ سیدنا بلال کے زیر اہتمام یک روزہ عظیم الشان تحفظ شریعت و تعلیمی بیداری کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت حضرت قاضی عمران احمد قاسمی ( شیخ الحدیث، مدرسہ اسلامیہ قاسمیہ بالاساتھ) نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت قاری شبیر احمد( ناظم مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھروارہ) نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز مدرسہ سیدنا بلال کے طلبا و طالبات نے مختلف پروگرام پیش کر کیا جس میں قرأت، نعت، حمد، مکالمہ اور تقریر شامل ہیں۔ مہمان خصوصی قاری شبیر احمد نے مدرسہ کے روح رواں ایس۔ ایم۔ ضیا ء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس علاقہ میں دین علم کا سر چشمہ جاری ہوا اللہ تبارک و تعالیٰ اس پورے علاقہ میں برکتیں نازل فرماتا ہے، انہوں نے قرآن کے حوالے سے کہا کہ یہ کتاب ایسی ہے جو صراط مستقیم کے راستہ پر لے جاتی ہے، ضرورت ہے ہم اور آپ اسے مضبوطی سے تھامے اور اس پرعمل کریں، قرآن کے اندر تمام انسانی مسائل کا حل ہے، آج لوگ پریشا ن ہیں، کشمکش میں مبتلا ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن سے اپنا رشتہ توڑ لیا اور اسے طاق کا سامان بنا کر رکھ دیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے قاضی عمران قاسمی نے کہا کہ آج چہار جانب سے شریعت پر حملہ ہو رہا ہے، مسلسل اس میں دخل اندازی کی کوششیں کی جارہی ہیں، وقت آگیا ہے کہ اب ہم اپنی شریعت کی حفاظت کے لئے تمام مسلک سے اوپر اٹھ کر ایک صف میں کھڑے ہوں اور باطل کی کوشش کو ناکام بنایا جائے، یاد رکھیں ، ہم شریعت کی حفاظت کے لئے ہرچیز قربان کر سکتے ہیں مگر اس پر کسی طرح کا شکن نہیں آنے دیں گے ۔ اس ضمن میں انہوں نے پندرہ اپریل کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں دین بچاؤتحریک میں زیادہ سے زیادہ شریک ہونے کی اپیل کی۔ اس موقع پر مختلف میدان میں نمایاں خدما ت انجام دینے والی شخصیات کو قار ی شبیر احمد و قاضی عمران قاسمی کے دست مبارک سے ایوارڈ پیش کیا گیا۔جس میں آل انڈیا مسلم بیداری کاروں کے قومی صدر نظر عالم کو’’ حضرت قاضی مجاہد الاسلام قاسمیؒ ‘‘ ایوارڈ،دہلی پارہ میڈیکل اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر آپریشن شاہد اطہر کو ’’ سید توحید الحسن‘‘ ایوارڈاور امیر شریعت سادس حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب ؒ کی سوانح لکھنے والے مصنف و صحافی محمد عارف اقبال کو ’’ سید نظام الدین ‘‘ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر قرب و جوار سے بڑ ی تعداد میں سامعین نے شرکت کی ۔ ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دینے والوں میں مولانا اعجاز احمد(سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ)،ڈاکٹرآفتاب عالم، عبدالمتین قاسمی،وصی احمد شمشاد، چندن کمار جھا، نثاراحمد، ڈاکٹرعقیل صدیقی، مفتی رضوان قاسمی، ڈاکٹرعبدالودود قاسمی، عاقل حسین،عظمت اللہ سعید، قاری محمدسعید ظفر،مظفرکمال راشد، راجا خان، نوشاد احمد، ڈاکٹرمستفیض احمد، جمال رحمانی جہان آباد، غضنفرجلال، شہزادمنظرعرف منٹو، فرزانہ خاتون، ڈاکٹرانتخاب ہاشمی، ڈاکٹرمجیراحمدآزاد،نیاز احمد، ڈاکٹراسرارالحق لاڈلے، رام چندر یادو، ڈاکٹر راحت علی، محمد کلام، شاہ محمدشمیم، ڈاکٹرذکی احمد، اسلم رحمانی مظفرپور، ذبیح اللہ، حافظ جنیدترموہان،محمدافسر بھتورہ،عبدالہادی رحمن، وجئے کمار جھا، سرور علی،مرزا نہال بیگ، سہیل احمد،سیف الاسلام،شاہدکامران،طفیل احمد،عدیل اختر، انجینئر فخرالدین قمر، قاری شہاب الدین، مقصود عالم عرف پپو خان، جاوید کریم ظفر، شاہ عماد الدین سرور، اسدرشیدندوی،سمیع اللہ ندوی، توفیق عالم،ارشد سلفی، مرزاامجدبیگ، ریحان احمد قادری عرف عاقل بابوکے علاوہ بڑی تعداد میں دانشوران کے نام شامل ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker