ہندوستان

حج بھون میں رضاکاروں کے لئے تربیتی کیمپ آج

پٹنہ:5؍اپریل (پریس ریلیز)
’’دین بچائو دیش بچائو کانفرنس‘‘ کے لئے تیاریاں اخری مرحلے میں ہیں، کانفرنس کی کامیابی کا بیڑا رضاکاروں نے بھی آٹھایا ہے، اب تک تقریباپچیس سو رضاکار بنائے جاچکے ہیں، اب کی تربیت کے لئے ۶؍اپریل کو بعد نماز مغرب حج بھون پٹنہ میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں پولس کے اعلیٰ عہدیداران اورکانفرنس کے ذمہ داران شرکت کریں گے، یہ اطلاع رضاکارکمیٹی کے کنوینر مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ نے آج جاری ایک پریس اعلانیہ میں دی، انہوں نے کہاکہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ہرپہلو پر غور کیا جارہاہے، نوجوانوں سے بھی اس میں بڑح چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے، ادھر رضاکاروں کی تربیت کے لئے ۶؍اپریل کو حج بھون پٹنہ میں شام ۶؍بجے بعد پروگرام ہوگا، تمام رضاکاروں سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ وہ مغرب کی نماز حج بھون میں ہی ادا کریں اوراس کے بعد تربیتی کیمپ میں شامل ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پورے گاندھی میدان میں پروگرام کا دارو مدار ان رضاکاروں پر ہی ہوگا۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker