ہندوستان

معدن العلوم کی مسجد کے مینار گرجانے سے ایک طالب علم کی موت

نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک، امیر شریعت پنجاب سمیت دیگر علما کا اظہار تعزیت
ہریانہ۔ ۷؍اپریل( صابر قاسمی) کل گذشتہ شام سخت آندھی طوفان کی وجہ سے جھمراوٹ واقع مدرسہ جامعہ عربیہ معدن العلوم کی مسجد کے مینار گر جانے کی وجہ سے دو طالب علم مینار کی زد میں آ گئے؛ جس کی وجہ سے دونوں طالب علم بری طرح سے زخمی ہوگئے؛ زخمیوں کو فوراً العافیہ اسپتال منتقل کیا گیا؛ جہاں سے شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج نلہڑ ؛ ریفر کر دیا تاہم انتہائی تشویشناک حالت ہونے کی بنا پر؛ نلہڑ میڈیکل کالج سے سیدھے ٹراماں سینٹر دہلی کے لیے ریفر کردیا گیا اس دوران حافظ اشفاق بوبلھیڑی کا دہلی لیجاتے ہوئے راستہ میں انتقال ہوگیا۔جبکہ صوبہء بہار سے تعلق رکھنے والے دوسرے طالب علم محمد عابد؛ کی حالت قدر تسلی بخش بتائی جا رہی ہے؛ اس موقع پر آج طالب علم حافظ اشفاق کے انتقال ہونے پر خطہء میوات کے تمام اکابر علماء ؛ وارباب مدارس نے ادارہ معدن العلوم جھمراوٹ پہونچ کر مہتمم مولانا محمد الیاس جھمراوٹ سے مل کر اس رنج و غم کے ماحول میں تعزیت کر کےمرحوم طالب علم حافظ اشفاق بوبلھیڑی کے جنازہ میں شریک ہوئے؛ یاد رہے کہ اس واقعہ سے میوات کے ہر سو رنج و غم کا ماحول پایا جا رہا ہے؛امیر شریعت ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ شیخ الحدیث مولانا اسحاق اٹاؤڑی؛ تحفظ ختم نبوت کے صدر مولانا سعید امینی مالب ؛الحاج میانجی رمضان صدر جمعیتہ علماء ضلع نوح گوڑگاوں ؛مولانا شیر محمد امینی گھاسیڑا ؛مولانا اسجد میل کھیڑلا؛ مفتی سلیم احمد قاسمی ساکرس ؛ ماسٹر قاسم مہتمم مدرسہ افضل العلوم مہوں؛ مفتی زاہد نوح؛ مولانا محمد صابر قاسمی؛ قاری اسلم بڈیڈوی؛ مولانا یحی کریمی ؛مولانا ؛ ریاستی صدر مولانا محمد خالد قاسمی نوح؛و دیگر شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker