ہندوستان

آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے سنگھواڑہ بلاک دفتر کا ہوا افتتاح

رشید خان ضلع نائب صدر، فیاض حسن ضلع جنرل سکریٹری اور ارشد علی کو بلاک صدر کیا گیا منتخب
دربھنگہ:8؍اپریل (پریس ریلیز) طے شدہ پروگرام کے مسابق آج اقبال مارکیٹ، سمری چوک، دربھنگہ میں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے سنگھواڑہ بلاک دفتر کا افتتاح کارواں کے قومی صدرنظرعالم کے ہاتھوں کیا گیا۔اس موقع پر نشست کا بھی انعقاد کیا گیا ۔نشست کے دوران رشید خان کو ضلع نائب صدر، فیاض حسن خان کو ضلع جنرل سکریٹری اور ارشد علی کو بلاک صدر منتخب کیا گیا۔ نشست میں نیاز احمد(ریاستی نائب صدر، انصاف منچ،بہار) ، ڈاکٹر آفتاب عالم، مقصود عالم پپو خان، مولاناعبدالمتین قاسمی، ضلع صدر جاوید کریم ظفر، شاہ عماد الدین سرور، محمدسعید خان، سبحان خان، مظہرالاسلام، محمدعثمان وغیرہ موجود تھے۔ کارواں کے قومی صدر نظرعالم نے سب سے پہلے 15 اپریل کو پٹنہ میں ہونے والے دین بچاؤ، دیش بچاؤ کانفرنس میں سبھی لوگوں سے شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ ایک دن حضرت امیرشریعت مفکر اسلام سیدمحمد ولی رحمانی کے نام کریں اور پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان کو بھر کر حکومت پر دباؤ بنانے میں امیرشریعت کا ساتھ دیں۔کارکنان اجلاس کے کنوینر امجد اقبال، رشید خان، فیاض حسن، ارشد علی، مفتی محمداسلم، سیدجاوید اقبال، آصف منصوری، امجد عباس (سابق مکھیا)، ارشد انصاری، ایازالدین خان گورے، سلمان خان لڈو، نثار احمد خان، وصی احمد، گلزار خان، رحمن خان، انعام خان وغیرہ کو کارواں کے قومی صدرنظرعالم نے شال اور پھولوں کے مالا سے نوازا۔ اس اجلاس کے دوران سیکڑوں نوجوانوں اور بزرگوں نے کارواں کی رکنیت اختیارکی اور یقین دہانی کرائی کہ کارواں کو بلاک سطح پر مزید مضبوط بنانے کے لئے سبھی لوگ محنت و لگن کے ساتھ جڑ کر کام کریں گے۔اجلاس سے صدر کارواں نے اپنے خطاب کی شروعات اس شعر سے کرتے ہوئے کہا کہ ’’اُٹھا میں مدرسہ و خانقاہ سے نمناک٭ نہ زندگی، نہ محبت، نہ معرفت، نہ نگاہ‘‘ یہاں مدرسہ و خانقاہ سے مراد ہر کو تعلیمی ادارہ ہے جن کی طرف عوام اُمید بھری نگاہ ڈالتی ہے، پر ہوتا کیا ہے؟ نہ زندگی، نہ محبت، نہ معرفت، نہ نگاہ۔مسٹرعالم نے آگے کہا کہ کارواں کا وجود ہی ان خالی جگہوں کو بھرنے کے لئے ہے اور ہم نے ایسا کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہنا ہے۔ ہمارا مشن اور مقصد اس ملک میں ایک سول سوسائٹی بنانا ہے اور یہ کام ہم اکیلے کا نہیں ہے۔سماج کے Elite Class کو کارواں سے جوڑنا ہماری پہلی ترجیح ہے اور یہی نیشنل سول سوسائٹی بنانے کی طرف ہمارا پہلا قدم ہوگا۔ ہم آپ یہاں یہ بھی یاد کرانا چاہیں گے کہ ہماری تنظیم جیسا کہ نام سے لگتا ہے صرف مسلمانوں کے لئے نہیں ہے اس کا دروازہ ہر ذات مذہب کے ماننے والوں کے لئے ویسے ہی کھلا ہوا ہے جیسا کہ آپ کے لئے، کارواں کا نعرہ ہی یہ ہے کہ ’’ہم نے دنیا میں محبت کا اثر زندہ کیا ہے٭ہم نے نفرت کو گلے مل مل کے شرمندہ کیا ہے‘‘(کمار وشواس)
انہوں نے نوجوانوں سے بالخصوص خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن میں ڈال لیجئے یہاں نفرت نہیں چلتی، آج یہاں کارواں کی ایک بلاک اکائی کھل رہی ہے۔ بہت سارے لوگ کارواں سے جڑ کر اپنے آپ کو خوش محسوس کررہے ہیں پر یاد رکھئے آپ نے ایک ایسی راہ چنی ہے جو کانٹوں سے بھری ہوئی ہے آپ کو اسی سماج میں رہ کر سماج کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے، آپ کو ظلم کے خلاف صف باندھ کر کھڑے ہونا ہے، آپ کو غریب و نادار لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرنی ہے یا یوں کہیں آپ کو اپنے حلقہ کی کمیوں کو نشاندہی کر اُسے دور کرنے کی کامیاب کوشش کرنی ہے اور اس کے لئے کچھ چیزوں کی آپ کو بیحد ضرورت پڑے گی اور وہ کیا ہے؟ وہ ہے (۱) اخلاص، سچائی، ایمانداری، (۲) قریانی کا جذبہ،(۳) یقین کی طاقت۔
ماسٹرعالم نے آخر میں یہ بھی کہا کہ یاد رکھئے زمانہ آسانی کے ساتھ کسی کو تسلیم نہیں کرتا، مگر جب آپ ان کی بہتری کے لئے لگاتار کام کریں گے تو یہی عوام جسے آپ کو تسلیم کرنے میں دقت ہورہی تھی اپنے سر آنکھوں پر بیٹھائے گی اور آپ کی حالت اس شعرکے مانند ہوجائے گی: ’’عشق کے مراحل میں وہ بھی وقت آتا ہے٭عافتیں برستی ہیں، دل سکون پاتا ہے‘‘ تو آئیے اب ہم یہ پرن لیتے ہیں کہ کارواں کا حصہ بن کر کارواں کے مینوفیسٹو پر یقین رکھتے ہوئے سماج کی ترقی کی خاطر اپنے آپ کو وقف رکھیں گے۔ یہی کامیابی کی ضمانت ہوگی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوکر کارواں کے مشن کو سمجھنے کے کارواں سے جڑنے کا وعدہ کیا اور اس حلقہ ایک بڑا کانفرنس کے لئے قومی صدرنظرعالم سے مطالبہ کیا جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی اس حلقہ میں ایک بڑا کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker