ہندوستان

خستہ حال تاروں کی تبدیل اور بجلی کٹوتی کو ختم کیا جائے

سماجی تنظیم اترپردیش جن کلیان منچ کا ایگزیکٹیو انجینئرکو میمورنڈم سونپ کر مطالبہ
دیوبند۔۲۷؍اپریل(ایس۔ چودھری)سماجی تنظیم اترپردیش جن کلیان منچ سے منسلک لوگوں نے بجلی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سے ملاقات کر دیوبند اور دیہی علاقے کے مسائل سے متعلق پانچ نکاتی میمورنڈم سونپا۔آج منچ کے ریاستی چودھری اومپال سنگھ کی قیادت میں کارکنان نے پانچ نکاتی میمو رنڈم بجلی ایگزیکٹیو انجینئر کو سونپا۔ میمورنڈم میں خستہ حال بجلی لائن اور کھمبوں کو بدلوئے جانے، اندھادھند بجلی کٹوتی کو فوری طور پر بند کرنے، رات کے وقت ہو رہے بجلی کٹ کو بند کئے جانے اور ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق بیس گھنٹے بجلی کی سپلائی کئے جانے کی مانگ کی گئی ہے۔ میمو میں محلہ سرائے کہاران میں 33 ہزار اور 11 ہزار کی لائن آبادی علاقے کے اوپر سے گزر رہی ہے اس لئے مذکورہ علاقے میں تاروں کے نیچے جال لگوائے جانے کی مانگ بھی کی گئی ہے۔ میمو دینے والوں میں رام کلا سینی، ماسٹر محمد حنیف، کھیم کرن کشیپ، راج پال سنگھ، پردیپ پال، عمران، سشیل کمار جاٹو، چندرپال جاٹو وغیرہ شامل رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker