ہندوستان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 2017-18میقات کے امتحانات 12؍مئی سے

علی گڑھ:6؍ مئی(بی این ایس)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف کورسز کے 2017-18میقات کے امتحانات اب 12؍مئی 2018سے شروع ہوں گے۔ یہ فیصلہ آج وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں منعقد ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا جس میں تمام فیکلٹیوں کے ڈین، کالجز کے پرنسپل، ایکزیکیوٹیو کونسل کے منتخب اراکین اور اے ایم یو ٹیچرس ایسو سی ایشن کے نمائندگان کے علاوہ رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، پراکٹر، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر اور دیگر متعلقہ عہدیدداران نے حصہ لیا۔
کنٹرولر امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ امتحانات کے تبدیل شدہ پروگرام جلدی ہی جاری کئے جائیں گے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker